728 x 90

ضلع جھنگ میں پتنگ بازی کے خطرناک اور خونی کھیل کے خلاف پولیس کا مؤثر اور ہمہ گیر کریک ڈاؤن جاری ہے

ضلع جھنگ میں پتنگ بازی کے خطرناک اور خونی کھیل کے خلاف پولیس کا مؤثر اور ہمہ گیر کریک ڈاؤن جاری ہے

ضلع جھنگ میں پتنگ بازی کے خطرناک اور خونی کھیل کے خلاف پولیس کا مؤثر اور ہمہ گیر کریک ڈاؤن جاری ہے۔ حالیہ کارروائی کے دوران تھانہ سٹی پولیس نے ایک خفیہ پتنگ ساز فیکٹری پر چھاپہ مار کر ہزاروں پتنگیں، ڈوریں اور دیگر ممنوعہ ساز و سامان برآمد کر لیا۔کارروائی کے نتیجے میں ملزم

ضلع جھنگ میں پتنگ بازی کے خطرناک اور خونی کھیل کے خلاف پولیس کا مؤثر اور ہمہ گیر کریک ڈاؤن جاری ہے۔ حالیہ کارروائی کے دوران تھانہ سٹی پولیس نے ایک خفیہ پتنگ ساز فیکٹری پر چھاپہ مار کر ہزاروں پتنگیں، ڈوریں اور دیگر ممنوعہ ساز و سامان برآمد کر لیا۔کارروائی کے نتیجے میں ملزم نسیم حسین کو موقع سے گرفتار کر لیا گیا ہے جبکہ اس کے خلاف تھانہ سٹی میں باقاعدہ مقدمہ درج کیا گیا ہے۔ پولیس کی بروقت کارروائی نہ صرف ممنوعہ سامان کی سپلائی لائن منقطع کرنے میں اہم قدم ہے بلکہ شہریوں کی جان و مال کے تحفظ کی جانب بھی ایک بڑی پیش رفت ہے۔اس موقع پر ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر جھنگ، کیپٹن (ر) بلال افتخار کیانی نے کہا کہ ضلع بھر میں پتنگ بازی کے خلاف زیرو ٹالرنس پالیسی اختیار کی جا رہی ہے اور خفیہ اطلاعات کی بنیاد پر دیگر کارروائیاں بھی جاری ہیں۔ انہوں نے شہریوں سے اپیل کی کہ اس خونی کھیل سے نہ صرف خود اجتناب کریں بلکہ اپنے بچوں اور نوجوانوں کو بھی اس خطرناک سرگرمی سے دور رکھیں، تاکہ انسانی جانیں ضائع ہونے سے محفوظ رہ سکیں۔ڈی پی او بلال افتخار کیانی نے مزید کہا کہ قانون کی خلاف ورزی کرنے والے عناصر کے ساتھ سختی سے نمٹا جائے گا اور پتنگ سازی و پتنگ بازی ک دھندے کے خاتمے تک یہ کارروائیاں جاری رہیں گی۔

Posts Carousel

Leave a Comment

Your email address will not be published. Required fields are marked with *

Latest Posts

Top Authors

Most Commented

Featured Videos