728 x 90

ضلع جھنگ کے زیر تعمیر 8 کالجوں کیلئے درکار 100 ملین کے فنڈز فوری طور پر جاری ہو جائیں گے،رانا سکندر حیات

ضلع جھنگ کے زیر تعمیر 8 کالجوں کیلئے درکار 100 ملین کے فنڈز فوری طور پر جاری ہو جائیں گے،رانا سکندر حیات

وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف کی ہدایت پر صوبائی وزیر تعلیم راناسکندر حیات نے جھنگ کا دورہ کیا۔ انہوں نے ڈپٹی کمشنر آفس میں اعلیٰ سطحی اجلاس کی صدارت کی۔ اس موقع پر ڈپٹی کمشنر علی اکبر بھنڈر اور ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر بلال افتخار کیانی سمیت فیصل آباد ڈویژن کے محکمہ تعلیم کے ڈائریکٹرز

وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف کی ہدایت پر صوبائی وزیر تعلیم راناسکندر حیات نے جھنگ کا دورہ کیا۔ انہوں نے ڈپٹی کمشنر آفس میں اعلیٰ سطحی اجلاس کی صدارت کی۔ اس موقع پر ڈپٹی کمشنر علی اکبر بھنڈر اور ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر بلال افتخار کیانی سمیت فیصل آباد ڈویژن کے محکمہ تعلیم کے ڈائریکٹرز اور ڈپٹی ڈائریکٹرز، ممبر صوبائی اسمبلی عابدہ بشیر،سابق ممبر صوبائی فیصل حیات جبوآنہ،سابق ممبر صوبائی اسمبلی محمد اسلم بھروانہ، سابق ممبر صوبائی اسمبلی راشدہ یعقوب شیخ،سابق ممبر صوبائی اسمبلی خالد غنی،سابق ممبر صوبائی اسمبلی شیخ محمد یعقوب اور صاحبزاہ مولانا محمد آصف معاویہ بھی اجلاس میں شریک تھے۔ صوبائی وزیر تعلیم رانا سکندر حیات نےمحکمہ تعلیم کے افسران سے گورنمنٹ سکولوں اور کالجوں میں بہتری کے حوالے سے جاری اقدامات بارے بریفنگ لی گئی۔اس موقع پر انہیں بتایا کہ سکولوں میں تزئین و آرائش کے ساتھ تدریسی سرگرمیوں اور جدید تعلیم کے فروغ کیلئے اقدامات جاری ہیں۔۔صوبائی وزیر تعلیم نے کہا کہ سرکاری سکولوں میں آئی ٹی لیب،فلٹریشن پلانٹس کی بحالی و تنصیب پر ڈپٹی کمشنر جھنگ کو خراج تحسین پیش کرتا ہوں۔ ضلع جھنگ کے زیر تعمیر 8 کالجوں کیلئے درکار 100 ملین کے فنڈز فوری طور پر جاری ہو جائیں گے۔انہوں نے مزید کہا کہ وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف کی ہدایت پر سرکاری تعلیمی اداروں میں کوالٹی آف ایجوکیشن اولین ترجیح ہے۔بعد ازاں صوبائی وزیر تعلیم رانا سکندر حیات نے سیلاب بحالی پروگرام سنٹر مائی ہیر سٹیڈیم کا دورہ کیا۔ انہوں نےسیلاب متاثرین کو امدادی رقوم کی فراہمی کے عمل کا جائزہ لیا۔ اس موقع پر صوبائی وزیر نے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ سیلاب سے پنجاب کے 27 اضلاع متاثر ہوئے،جھنگ کے 303 موضع جات متاثر ہوئے۔ تاریخ میں اتنا زیادہ پانی نہیں آیا،ضلعی انتظامیہ، ریونیو،ریسکیو سمیت دیگر اداروں نے چار ملین لوگوں اور دو ملین جانوروں کو ریسکیو کیا۔لوگوں کی مشکلات کو دیکھتے ہوئے 55 دونوں میں انکی بحالی کا کام کیا۔وزیر اعلی پنجاب نے آج ان کا نقصان پورا کردیا ہے 48 ارب روپے سیلاب متاثرین میں تقسیم کئے جا رہے ہیں۔55 دن میں ریلیف اور بحالی کا کام کیا، بغیر کسی پراجیکٹ کے کٹ لگائے بغیر سفارش شفاف سروے کئے گئے۔آدھا گھر پانچ لاکھ مکمل گھر دس لاکھ جانور پانچ لاکھ اور ایک لاکھ روپے دیئے اور 25دن میں سروے کیا۔انہوں نے مزید کہا کہ وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف کا کیا گیا وعدہ پورا کرنے آیا ہوں۔متوسط طبقہ میں رقم تقسیم کررہے ہیں۔ روزانہ پانچ سو لوگوں کو باعزت لایا اور گھر بھجوایا جاتا ہے۔دریں اثناء صوبائی وزیر تعلیم رانا سکندر حیات کا گورنمنٹ گرلز ہائی سکول جھنگ صدر کا دورہ کیا۔ ڈپٹی کمشنر علی اکبر بھنڈر سمیت دیگر افسران بھی ہمراہ تھے۔ صوبائی وزیر نے صدر سکول میں آئی ٹی لیب سمیت دیگر سہولیات کا جائزہ لیا۔ صوبائی وزیر رانا سکندر حیات نے طالبات سے ملاقات کی۔صوبائی وزیر رانا سکندر حیات نے اس موقع پر گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ طالبات کو جدید ٹیکنالوجی کی تعلیم کی فراہمی وزیر اعلیٰ مریم نواز کا ویژن ہے ، سکول میں اسٹیم لیب کا قیام بھی جلد ممکن کیا جائے گا۔ آج تک میٹرک میں آرٹس اور سائنس ہی پڑھائی جارہی تھی۔ انہوں نے مزید کہا کہ وزیر اعلیٰ مریم نواز کی ہدایت پر پہلی بار میٹرک ان ٹیکنالوجی شروع کروائی گئی۔سکول میں 60 فیصد طالبات میٹرک ان ٹیکنالوجی میں حصہ رہی ہیں۔ بین الاقوامی سطح کی فیشن ڈیزائننگ کی کٹس طالبات کو فراہم کی گئی ہیں۔ انہوں نے مزید کہا کہ وزیر اعلیٰ مریم نواز نے طالبات سے کیا گیا وعدہ پورا کر دیا۔

Posts Carousel

Leave a Comment

Your email address will not be published. Required fields are marked with *

Latest Posts

Top Authors

Most Commented

Featured Videos