728 x 90

ضلعی انتظامیہ اور محکمہ جنگلات نے مشترکہ طور پر اہم شاہراہ ٹوبہ روڈ پر شجرکاری مہم کا انعقاد کیا، چار ہزار سے زائد پودے لگائے گئے۔

ضلعی انتظامیہ اور محکمہ جنگلات نے مشترکہ طور پر اہم شاہراہ ٹوبہ روڈ پر شجرکاری مہم کا انعقاد کیا، چار ہزار سے زائد پودے لگائے گئے۔

وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف کی ہدایت پر ضلع جھنگ میں میگا شجرکاری مہم بھرپور انداز میں جاری ہے، جس کا مقصد ماحولیاتی بہتری اور سرسبز پنجاب کے خواب کو حقیقت میں بدلنا ہے۔ اس مہم کے تحت ضلعی انتظامیہ اور محکمہ جنگلات متحرک کردار ادا کر رہے ہیں۔ اس سلسلے میں اہم شاہراہ ٹوبہ

وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف کی ہدایت پر ضلع جھنگ میں میگا شجرکاری مہم بھرپور انداز میں جاری ہے، جس کا مقصد ماحولیاتی بہتری اور سرسبز پنجاب کے خواب کو حقیقت میں بدلنا ہے۔ اس مہم کے تحت ضلعی انتظامیہ اور محکمہ جنگلات متحرک کردار ادا کر رہے ہیں۔

اس سلسلے میں اہم شاہراہ ٹوبہ روڈ پر شجرکاری مہم کا انعقاد کیا گیا، جہاں چار ہزار سے زائد پودے لگائے گئے۔ اس موقع پر ڈپٹی کمشنر علی اکبر بھنڈر اور ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج ظفر اقبال تارڑ نے خود پودے لگا کر مہم میں حصہ لیا اور شہریوں کو بھی اس کارِ خیر میں شامل ہونے کی ترغیب دی۔

شجرکاری مہم میں طلبا و طالبات، سول سوسائٹی کے نمائندگان اور مختلف شعبہ ہائے زندگی سے تعلق رکھنے والے افراد نے بڑی تعداد میں شرکت کی۔ شرکاء کا کہنا تھا کہ درخت لگانا ماحول کو آلودگی سے بچانے کا مؤثر ذریعہ ہے اور یہ آنے والی نسلوں کے لیے محفوظ اور صحت مند مستقبل کی ضمانت فراہم کرتا ہے۔

ضلعی انتظامیہ کے مطابق یہ مہم وزیراعلیٰ کے “گرین پنجاب وژن” کا حصہ ہے، جس کے تحت صوبہ بھر میں شجرکاری کو فروغ دیا جا رہا ہے۔ اس موقع پر شہریوں سے اپیل کی گئی کہ وہ اپنے گھروں، گلیوں اور کھلی جگہوں پر زیادہ سے زیادہ درخت لگا کر اس قومی مہم میں حصہ ڈالیں۔

مزید کہا گیا کہ بڑھتی ہوئی ماحولیاتی آلودگی، درجہ حرارت میں اضافہ اور موسمیاتی تبدیلیوں کے پیش نظر شجرکاری وقت کی اہم ضرورت بن چکی ہے۔ درخت فضائی آلودگی میں کمی، پانی کے ذخائر کے تحفظ، زمین کی زرخیزی میں اضافے اور جنگلی حیات کے بچاؤ میں اہم کردار ادا کرتے ہیں، جبکہ ضلعی انتظامیہ نے مہم کو مزید وسعت دینے کے عزم کا اظہار بھی کیا ہے۔

Posts Carousel

Leave a Comment

Your email address will not be published. Required fields are marked with *

Latest Posts

Top Authors

Most Commented

Featured Videos