728 x 90

ضلعی انتظامیہ کی جانب سے ممکنہ سیلاب سے نمٹنے کیلئے پیشگی تیاریاں مکمل کر لی گئیں

ضلعی انتظامیہ کی جانب سے ممکنہ سیلاب سے نمٹنے کیلئے پیشگی تیاریاں مکمل کر لی گئیں

وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف کی ہدایت پر ممکنہ سیلاب سے نمٹنے کیلئے پیشگی تیاریاں مکمل کر لی گئیں ہیں۔ضلعی انتظامیہ دریائے جہلم میں ممکنہ سیلاب کے خدشہ کے پیش نظر الرٹ ہے۔ممکنہ سیلاب کے حوالہ سے تحصیل اٹھارہ ہزاری کے نشیبی علاقوں کے مکینوں کو لمحہ بہ لمحہ اعلانات کے ذریعے آگاہ کیا

وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف کی ہدایت پر ممکنہ سیلاب سے نمٹنے کیلئے پیشگی تیاریاں مکمل کر لی گئیں ہیں۔ضلعی انتظامیہ دریائے جہلم میں ممکنہ سیلاب کے خدشہ کے پیش نظر الرٹ ہے۔ممکنہ سیلاب کے حوالہ سے تحصیل اٹھارہ ہزاری کے نشیبی علاقوں کے مکینوں کو لمحہ بہ لمحہ اعلانات کے ذریعے آگاہ کیا جا رہا ہے جبکہ انہیں ممکنہ سیلابی صورتحال میں احتیاطی تدابیر اختیار کرنے کے حوالے سے ہدایات بھی جاری کی گئیں ہیں۔ دریائے چناب اور جہلم میں پانی کے اخراج و آمد کو مسلسل مانیٹر کیا جا رہا ہے جبکہ اس حوالہ سے دریا سے ملحقہ نشیبی علاقوں میں مقامی آبادیوں کو بھی مانیٹر کیا جارہا ہے۔ ایمرجنسی کنٹرول رومز میں سٹاف سمیت ریسکیو 1122 کی ڈیزاسٹر رسپانس ٹیموں کو بھی ہائی الرٹ رکھا گیا ہے جبکہ دریائے جہلم سے ملحقہ نشیبی علاقوں میں امدادی کارروائیوں کے ضمن میں محکمہ ہیلتھ اور لائیو سٹاک کی طرف سے موبائل ڈسپنسریاں اور میڈیکل ریلیف کیمپ قائم کئے گئے ہیں جن میں متاثرین کو ضرورت کے تحت مفت علاج کی سہولت فراہم ہوگی ۔ میڈیکل کیمپس میں ماہر ڈاکٹر اور پیرا میڈیکس سٹاف تعینات کیا گیا ہے جو چوبیس گھنٹے فعال رہیگا۔ میڈیکل کیمپس میں اینٹی سنیک ، ریبیز اور ملیریا سمیت ضروری ادویات میسر ہیں جبکہ جانوروں کے لئے محکمہ لائیو سٹاک کی طرف سے لگائے گئے کیمپس پر ویکسی نیشن کی سہولت بھی میسر ہے۔محکمہ ریسکیو1122، سول ڈیفنس ، انہار سمیت دیگر متعلقہ محکمے کسی بھی ناگہانی صورتحال سے نمٹنے کےلئے ہمہ وقت تیار ہیں۔متعلقہ محکمہ جات کی سیلاب سے متعلقہ مشینری اور آلات فعال حالت میں ہیں جبکہ پانی کے بہاﺅکی صورتحال وقتاً فوقتاًنوٹ کی جا رہی ہے ۔

Posts Carousel

Leave a Comment

Your email address will not be published. Required fields are marked with *

Latest Posts

Top Authors

Most Commented

Featured Videos