728 x 90

ضلعی انتظامیہ کے زیر اہتمام یوم یکجہتی کشمیر کے موقع پر مقبوضہ کشمیر کے عوام سے اظہار یکجہتی کےلئے ریلی کا انعقاد کیا گیا

ضلعی انتظامیہ کے زیر اہتمام یوم یکجہتی کشمیر کے موقع پر مقبوضہ کشمیر کے عوام سے اظہار یکجہتی کےلئے ریلی کا انعقاد کیا گیا

ضلعی انتظامیہ کے زیر اہتمام یوم یکجہتی کشمیر کے موقع پر مقبوضہ کشمیر کے عوام سے اظہار یکجہتی کےلئے ریلی کا انعقاد کیا گیا۔ اس ضمن میں ضلع کونسل میں پرچم کشائی کی تقریب بھی منعقد ہوئی۔ ریلی کی قیادت ڈپٹی کمشنر علی اکبر بھنڈر نے کی جبکہ سابق ممبر صوبائی اسمبلی راشدہ یعقوب شیخ،

ضلعی انتظامیہ کے زیر اہتمام یوم یکجہتی کشمیر کے موقع پر مقبوضہ کشمیر کے عوام سے اظہار یکجہتی کےلئے ریلی کا انعقاد کیا گیا۔ اس ضمن میں ضلع کونسل میں پرچم کشائی کی تقریب بھی منعقد ہوئی۔ ریلی کی قیادت ڈپٹی کمشنر علی اکبر بھنڈر نے کی جبکہ سابق ممبر صوبائی اسمبلی راشدہ یعقوب شیخ، سابق ممبر صوبائی اسمبلی سلطان سکندر بھروانہ سمیت محکمہ تعلیم، ہیلتھ، لائیو سٹاک، ماحولیات، سول ڈیفنس ، میڈیا نمائندگان،این جی اوز کے نمائندگان، شہری، طلباء، پولیس و سول سوسائٹی کے لوگوں نے بھی بڑی تعداد میں شرکت کی۔ ریلی ضلع کونسل سے شروع ہو کر کچہری چوک تک اختتام پذیر ہوئی ۔ریلی میں شرکا نے ہاتھوں میں پلے کارڈز اور بینرز اٹھا رکھے تھے جن پر کشمیر کی آزادی کے نعرے درج تھے۔ شرکاءنے کشمیریوں کے حقوق کی بحالی کے حوالے سے فلک شگاف نعرے بھی بلند کیے۔ اس موقع پر ڈپٹی کمشنر علی اکبر بھنڈرنے اظہار خیال کرتے ہوئے کہا کہ کشمیری عوام اپنی جدوجہد میں تنہا نہیں بلکہ تمام پاکستانی قوم کشمیریوں کے ساتھ کھڑی ہے۔ 5 فروری عالمی برادری کو یا دہانی کراتا ہے کہ وہ اقوام متحدہ کی قرار داد کی روشنی میں کشمیریوں کو اپنے سیاسی مستقبل کے تعین کا حق دلانے کیلئے اپنا کردار ادا کرے۔ بھارت ریاستی جبر وتشدداورکشمیر کی آئینی حیثیت تبدیل کر کے کشمیریوں کو آزادی کے حق سے محروم نہیں رکھ سکتا۔ کشمیریوں کی آزادی کیلئے ہر پاکستانی اپنی جان بھی قربان کرنے کو تیار ہے۔شرکاء ریلی نےکشمیریوں کے حق خودارادیت کے حصول کیلئے غیر متزلزل عزم اوربلند حوصلے کو سلام پیش کیا۔ ریلی میں دیگر مقررین نے بھی کشمیریوں کے حق خود ارادیت کی بھر پو ر حمایت کا اعلان کیااور اپنے جذبات کا اظہار کیا۔پاکستان کا بچہ بچہ کشمیریوں کے ساتھ ہے اور ان کی ہر سطح پر حمایت جاری رکھی جائے گی۔ اقوام عالم کشمیریوں کے ساتھ کھڑے ہوں اور بھارت کو مجبور کریں کہ وہ کشمیریوں کے حق خود ارادیت کا احترام کرے اور انہیں ان کی مرضی کے مطابق فیصلہ کرنے کا اختیار دے۔مزید برآں دیگر تحصیلوں میں بھی اسسٹنٹ کمشنرز کی زیر قیادت ریلیوں کا انعقاد ہوا

Posts Carousel

Leave a Comment

Your email address will not be published. Required fields are marked with *

Latest Posts

Top Authors

Most Commented

Featured Videos