ڈپٹی کمشنر جھنگ نے پریس کانفرنس کرتے ہوئے بتایا کہ سیلاب 2025 کے دوران بڑے پیمانے پر ریسکیو اور ریلیف آپریشن کیا گیا جس میں 4,23,594 افراد اور 2,23,423 مویشیوں کو محفوظ مقامات پر منتقل کیا گیا، جبکہ 73,403 افراد اور 715 مویشیوں کو کشتیوں کے ذریعے ریسکیو کیا گیا، جس کے لیے ریسکیو 1122،
ڈپٹی کمشنر جھنگ نے پریس کانفرنس کرتے ہوئے بتایا کہ سیلاب 2025 کے دوران بڑے پیمانے پر ریسکیو اور ریلیف آپریشن کیا گیا جس میں 4,23,594 افراد اور 2,23,423 مویشیوں کو محفوظ مقامات پر منتقل کیا گیا، جبکہ 73,403 افراد اور 715 مویشیوں کو کشتیوں کے ذریعے ریسکیو کیا گیا، جس کے لیے ریسکیو 1122، فوج اور دیگر اداروں کی 150 کشتیاں استعمال ہوئیں۔ ضلعی انتظامیہ نے مجموعی طور پر 35 ریلیف کیمپ قائم کیے جن میں طبی سہولیات، ویٹرنری کیمپس، کھانے پینے اور قیام کی سہولیات فراہم کی گئیں۔ متاثرین میں سے 3,15,995 افراد کو پکا ہوا کھانا جبکہ ہیلی کاپٹر کے ذریعے 16 زیرآب مواضعات میں 9.7 ٹن خشک راشن تقسیم کیا گیا، جس میں 12,901 خشک راشن، 2,14,120 کلوگرام سبز چارہ، 32,140 کلوگرام سائیلیج، 6,475 کلوگرام چوکر اور 3,93,880 کلوگرام ونڈا شامل تھا۔ طبی سہولیات کے تحت 45,542 افراد کا علاج اور 73,070 مویشیوں کی ویکسینیشن کی گئی۔ رپورٹ کے مطابق سیلاب سے 311 دیہات اور 5,63,000 افراد متاثر ہوئے، 3,80,988 ایکڑ رقبہ زیرآب آیا اور 3,24,292 ایکڑ فصلیں تباہ ہوئیں، جبکہ 108 سڑکیں، 229 اسکول، 19 صحت مراکز، 13 مویشیوں کے شیڈ اور 1 کلورٹ متاثر ہوا، تاہم خوش آئند امر یہ ہے کہ اس دوران کسی جانی نقصان کی اطلاع نہیں ملی۔


















Leave a Comment
Your email address will not be published. Required fields are marked with *