افغان طالبان رجیم کی عوام دشمن پالیسیوں نے افغانستان کو انسانی المیے کی جانب دھکیل دیا ہے۔ افغان طالبان رجیم میں خواتین کے حقوق پامال ہورہے ہیں، نوجوانوں میں بے روزگاری پھیل رہی ہے اور مائیں غربت کے ہاتھوں بے بس ہیں۔ سماجی کارکن اور صحافی جہانزیب ویسا کے مطابق شدید غربت کے ہاتھوں بے
افغان طالبان رجیم کی عوام دشمن پالیسیوں نے افغانستان کو انسانی المیے کی جانب دھکیل دیا ہے۔
افغان طالبان رجیم میں خواتین کے حقوق پامال ہورہے ہیں، نوجوانوں میں بے روزگاری پھیل رہی ہے اور مائیں غربت کے ہاتھوں بے بس ہیں۔
سماجی کارکن اور صحافی جہانزیب ویسا کے مطابق شدید غربت کے ہاتھوں بے بس افغان خواتین زندہ رہنے کے لئے اپنے بچے بیچنے پر مجبور ہو چکی ہیں۔
جہانزیب ویسا نے کہا ہے کہ طالبان رجیم میں بے روزگاری اور آزادی رائے کی کمی نے افغان نوجوانوں کو وطن سے فرار ہونے پر مجبور کر دیا ہے ۔
برطانوی رکن پارلیمنٹ ایلس میکڈونلڈ نے افغان خواتین کے حقوق اور لڑکیوں کی تعلیم کے معاملے پر عالمی برادری سے خاموشی توڑنے کا مطالبہ کیا ہے۔


















Leave a Comment
Your email address will not be published. Required fields are marked with *