728 x 90

عاصم افتخار نےاوآئی سی کے سفیروں کوجنوبی ایشیا کی صورتحال سے آگاہ کیا

عاصم افتخار نےاوآئی سی کے سفیروں کوجنوبی ایشیا کی صورتحال سے آگاہ کیا

اقوام متحدہ میں پاکستان کے مستقل مندوب عاصم افتخار نے اسلامی تعاون تنظیم کے نیویارک میں سفراء کے گروپ کوجنوبی ایشیا کی تازہ ترین صورتحال کے بارے میں بریفنگ دی۔ انہوںنے شرکاء کوبتایا کہ بھارت نے اپنے سیاسی مقاصد کیلئے انتہائی غیر ذمہ دارانہ اور اشتعال انگیز رویے کی وجہ سے علاقائی امن و استحکام

اقوام متحدہ میں پاکستان کے مستقل مندوب عاصم افتخار نے اسلامی تعاون تنظیم کے نیویارک میں سفراء کے گروپ کوجنوبی ایشیا کی تازہ ترین صورتحال کے بارے میں بریفنگ دی۔

انہوںنے شرکاء کوبتایا کہ بھارت نے اپنے سیاسی مقاصد کیلئے انتہائی غیر ذمہ دارانہ اور اشتعال انگیز رویے کی وجہ سے علاقائی امن و استحکام کو سنگین خطرات سے دوچار کردیا ہے۔

او آئی سی کے ارکان نے پاکستان کی حکومت اور عوام سے مکمل حمایت اور یکجہتی کا اظہار کیا۔

انہوں نے سفارتی ذرائع کے ذریعے کشیدگی کم کرنے اور مسئلہ جموں وکشمیر کو اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل اور او آئی سی کی قرار دادوں کے مطابق منصفانہ طورپر حل کرنے سمیت کشیدگی کی بنیادی وجوہات کے خاتمے کی ضرورت پرزور دیا۔

Posts Carousel

Leave a Comment

Your email address will not be published. Required fields are marked with *

Latest Posts

Top Authors

Most Commented

Featured Videos