عالمی بینک کے صدر اجے بنگا اور سندھ کے وزیراعلیٰ سید مراد علی شاہ نے لاڑکانہ کے علاقے ڈوکری میں متاثرین سیلاب کیلئے بنائے گئے مکانات کا معائنہ کیا۔ وزیراعلیٰ سندھ نے عالمی بینک کے صدر کو ایک سو پینتالیس مکانات کی تعمیر نو کے بارے میں بریفنگ دی جس کیلئے عالمی بینک معاونت فراہم
عالمی بینک کے صدر اجے بنگا اور سندھ کے وزیراعلیٰ سید مراد علی شاہ نے لاڑکانہ کے علاقے ڈوکری میں متاثرین سیلاب کیلئے بنائے گئے مکانات کا معائنہ کیا۔
وزیراعلیٰ سندھ نے عالمی بینک کے صدر کو ایک سو پینتالیس مکانات کی تعمیر نو کے بارے میں بریفنگ دی جس کیلئے عالمی بینک معاونت فراہم کررہا ہے۔
انہوں نے کہاکہ سماجی شمولیت کے فروغ کیلئے تراسی فیصد مالکانہ حقوق خواتین کو دیئے گئے ہیں۔
وزیراعلیٰ نے کہا کہ متاثرین سیلاب کیلئے اکیس لاکھ مکانات زیر تعمیر ہیں۔
اس موقع پر عالمی بینک کے صدر نے اطمینان کا اظہار کیا اور اسے پہلا کمیونٹی ہائوسنگ پروگرام قرار دیا۔


















Leave a Comment
Your email address will not be published. Required fields are marked with *