728 x 90

عوام کو ایندھن کی بلا تعطل فراہمی حکومت کی اولین ترجیح ہے، علی پرویز ملک

عوام کو ایندھن کی بلا تعطل فراہمی حکومت کی اولین ترجیح ہے، علی پرویز ملک

حکومت اور آئل ٹینکرز کنٹریکٹرز ایسوسی ایشن کے درمیان آئل ٹینکر کنٹریکٹرز کے مسائل باہمی مشاورت سے حل کرنے پر اتفاق ہو گیا ہے۔ یہ اتفاقِ رائے اسلام آباد میں وزیر پیٹرولیم علی پرویز ملک اور ایسوسی ایشن کے صدر عابد اللہ آفریدی کی قیادت میں ایک وفد کے درمیان کامیاب مذاکرات کے دوران ہوا۔

حکومت اور آئل ٹینکرز کنٹریکٹرز ایسوسی ایشن کے درمیان آئل ٹینکر کنٹریکٹرز کے مسائل باہمی مشاورت سے حل کرنے پر اتفاق ہو گیا ہے۔

یہ اتفاقِ رائے اسلام آباد میں وزیر پیٹرولیم علی پرویز ملک اور ایسوسی ایشن کے صدر عابد اللہ آفریدی کی قیادت میں ایک وفد کے درمیان کامیاب مذاکرات کے دوران ہوا۔

وفاقی وزیر پیٹرولیم نے کنٹریکٹرز کے مسائل کے حل کے لیے ایک اعلیٰ سطح کی کمیٹی تشکیل دی۔ خصوصی سیکریٹری پیٹرولیم کی سربراہی میں قائم یہ کمیٹی ایک ہفتے کے اندر اپنی سفارشات پیش کرے گی۔

اس موقع پر علی پرویز ملک نے اوگرا کو ہدایت کی کہ آئل ٹینکر کنٹریکٹرز کے جائز مسائل ترجیحی بنیادوں پر حل کیے جائیں۔ انہوں نے آئل مارکیٹنگ کمپنیوں کو بھی تیل کی ترسیل کے معاہدوں سے متعلق اپنی تحریری پالیسی پیش کرنے کی ہدایت کی۔

انہوں نے اوگرا کو مزید ہدایت کی کہ آئل ٹینکرز کی مؤثر ٹریکنگ کو یقینی بنایا جائے اور ڈیلرز کی گاڑیوں کو بنیادی ترسیلی نظام سے الگ رکھا جائے۔

انہوں نے کہا کہ عوام کو ایندھن کی بلا تعطل فراہمی یقینی بنانا حکومت کی اولین ترجیح ہے۔

آئل ٹینکرز کنٹریکٹرز ایسوسی ایشن نے وزیر پیٹرولیم کے مثبت کردار کو سراہا اور اعلیٰ سطحی کمیٹی کے قیام کا خیرمقدم کیا۔

وفد نے یقین ظاہر کیا کہ ان کے مسائل بات چیت کے ذریعے حل ہو جائیں گے۔

Posts Carousel

Leave a Comment

Your email address will not be published. Required fields are marked with *

Latest Posts

Top Authors

Most Commented

Featured Videos