فیصل آباد ڈویژن میں عیدالاضحیٰ کے موقع پر خصوصی صفائی آپریشن کامیابی سے جاری ہے۔ کمشنر فیصل آباد مسرت جبیں نے عید کے دوسرے روز تحصیل اٹھارہ ہزاری کا دورہ کرکے صفائی پلان پر عملدرآمد کا تفصیلی جائزہ لیا۔ اس موقع پر ڈپٹی کمشنر جھنگ علی اکبر بھنڈر اور اسسٹنٹ کمشنر بھی ان کے ہمراہ
فیصل آباد ڈویژن میں عیدالاضحیٰ کے موقع پر خصوصی صفائی آپریشن کامیابی سے جاری ہے۔ کمشنر فیصل آباد مسرت جبیں نے عید کے دوسرے روز تحصیل اٹھارہ ہزاری کا دورہ کرکے صفائی پلان پر عملدرآمد کا تفصیلی جائزہ لیا۔ اس موقع پر ڈپٹی کمشنر جھنگ علی اکبر بھنڈر اور اسسٹنٹ کمشنر بھی ان کے ہمراہ موجود تھے۔
کمشنر فیصل آباد نے ستھرا پنجاب کیمپ کا معائنہ کیا اور ویسٹ ورکرز میں دوپہر کا کھانا تقسیم کیا۔ انہوں نے تحصیل بھر میں صفائی ستھرائی، آلائشیں اٹھانے اور واشنگ آپریشن کی نگرانی کرتے ہوئے متعلقہ افسران کو ہدایت کی کہ شہریوں کو صاف ستھرا ماحول فراہم کرنے کے لیے تمام وسائل بروئے کار لائے جائیں۔
انتظامیہ کے مطابق سڑکوں اور اندرونی گلیوں کو عرق گلاب اور فینائل سے دھونے کا عمل بھی جاری ہے جبکہ عیدالاضحیٰ کے تیسرے روز شام تک صفائی آپریشن بلا تعطل جاری رکھا جائے گا۔
بعدازاں کمشنر مسرت جبیں تحصیل ہیڈ کوارٹرز ہسپتال اٹھارہ ہزاری بھی گئیں جہاں انہوں نے مریضوں کی عیادت کی اور انہیں عید کی مبارکباد دی۔ انہوں نے ہسپتال میں صفائی کی صورتحال، علاج معالجہ کی سہولیات، ڈاکٹرز کی ڈیوٹی اور ادویات کے سٹاک کا بھی جائزہ لیا اور ہدایت کی کہ عید کے ایام میں مریضوں کو بہترین طبی سہولیات کی فراہمی یقینی بنائی جائے۔



















Leave a Comment
Your email address will not be published. Required fields are marked with *