728 x 90

عیدالفطر کی آمد: ڈی ایس پی ٹریفک سعید اختر دھولکہ کا جھنگ کی شاپنگ مارکیٹس کا دورہ، ٹریفک روانی برقرار رکھنے کیلئے خصوصی انتظامات

عیدالفطر کی آمد: ڈی ایس پی ٹریفک سعید اختر دھولکہ کا جھنگ کی شاپنگ مارکیٹس کا دورہ، ٹریفک روانی برقرار رکھنے کیلئے خصوصی انتظامات

ڈی ایس پی ٹریفک جھنگ سعید اختر دھولکہ نے عیدالفطر کی آمد کے پیش نظر شہر کی مختلف شاپنگ مارکیٹس کا دورہ کیا اور وہاں تعینات ٹریفک اہلکاروں کی ڈیوٹی کا جائزہ لیا۔ اس موقع پر انہوں نے بازاروں میں ٹریفک کی روانی برقرار رکھنے اور شہریوں کو بہتر سہولت فراہم کرنے کے لیے ضروری

ڈی ایس پی ٹریفک جھنگ سعید اختر دھولکہ نے عیدالفطر کی آمد کے پیش نظر شہر کی مختلف شاپنگ مارکیٹس کا دورہ کیا اور وہاں تعینات ٹریفک اہلکاروں کی ڈیوٹی کا جائزہ لیا۔ اس موقع پر انہوں نے بازاروں میں ٹریفک کی روانی برقرار رکھنے اور شہریوں کو بہتر سہولت فراہم کرنے کے لیے ضروری ہدایات بھی جاری کیں۔

دورے کے دوران ڈی ایس پی ٹریفک نے شہید روڈ، ریل بازار اور دھجی روڈ سمیت دیگر مصروف تجارتی علاقوں کا معائنہ کیا اور ٹریفک سٹاف کو ہدایت کی کہ بازاروں میں ٹریفک کی روانی برقرار رکھنے کے ساتھ ساتھ پارکنگ کے نظام کو بھی مؤثر بنایا جائے تاکہ شہریوں کو خریداری کے دوران کسی قسم کی مشکلات کا سامنا نہ کرنا پڑے۔

انہوں نے کہا کہ عیدالفطر کے قریب آتے ہی بازاروں میں رش بڑھ جاتا ہے اور بے ہنگم چنگ چی رکشوں اور موٹر سائیکلوں کی بھرمار سے ٹریفک کی روانی متاثر ہوتی ہے، جس کے پیش نظر ٹریفک پولیس کی اضافی نفری تعینات کر دی گئی ہے تاکہ ٹریفک کے نظام کو بہتر انداز میں کنٹرول کیا جا سکے۔

ڈی ایس پی ٹریفک سعید اختر دھولکہ نے شہریوں سے اپیل کی کہ شہید روڈ، ریل بازار اور دھجی روڈ پر خریداری کے لیے آنے والے افراد اپنی گاڑیاں شہید روڈ پر موجود ذیل گھر کے قریب قائم وسیع پارکنگ ایریا میں پارک کریں۔ اسی طرح یوسف شاہ روڈ پر آنے والے شہری اپنی گاڑیاں کچہری چوک (نادرا چوک) کے قریب قائم پارکنگ میں کھڑی کریں تاکہ سڑکوں پر ٹریفک کی روانی متاثر نہ ہو۔

انہوں نے خبردار کیا کہ ٹریفک کی روانی میں خلل ڈالنے، رانگ پارکنگ، ٹریفک قوانین کی خلاف ورزی اور ڈرائیونگ لائسنس کے بغیر رکشہ، گاڑی یا موٹر سائیکل چلانے والوں کے خلاف بلاامتیاز کارروائی عمل میں لائی جائے گی۔

ڈی ایس پی ٹریفک نے شہریوں پر زور دیا کہ وہ ٹریفک قوانین کا احترام کریں اور ذمہ دار شہری ہونے کا ثبوت دیتے ہوئے انتظامیہ کے ساتھ تعاون کریں تاکہ عیدالفطر کے موقع پر شہر میں ٹریفک کا نظام بہتر اور منظم رہ سکے۔

Posts Carousel

Leave a Comment

Your email address will not be published. Required fields are marked with *

Latest Posts

Top Authors

Most Commented

Featured Videos