728 x 90

غزہ میں انسانی بحران بدستور سنگین، طبی امداد کی فراہمی متاثر

غزہ میں انسانی بحران بدستور سنگین، طبی امداد کی فراہمی متاثر

فلسطینی علاقوں میں انسانی بحران میں شدت آتی جا رہی ہے، جہاں اسرائیلی حکام کی جانب سے زندگی بچانے والی طبی اور انسانی امداد کی ترسیل تاحال روکی جا رہی ہے۔ بین الاقوامی فلاحی ادارے Medical Aid for Palestinians کے مطابق اسرائیلی ناکہ بندی کے باعث غزہ کے ہسپتال اور طبی مراکز شدید قلت کا

فلسطینی علاقوں میں انسانی بحران میں شدت آتی جا رہی ہے، جہاں اسرائیلی حکام کی جانب سے زندگی بچانے والی طبی اور انسانی امداد کی ترسیل تاحال روکی جا رہی ہے۔

بین الاقوامی فلاحی ادارے Medical Aid for Palestinians کے مطابق اسرائیلی ناکہ بندی کے باعث غزہ کے ہسپتال اور طبی مراکز شدید قلت کا شکار ہیں اور محدود وسائل کے ساتھ کام کرنے پر مجبور ہیں۔

رپورٹ کے مطابق غزہ میں ضروری ادویات کی نصف سے زائد مقدار ختم ہو چکی ہے، جبکہ کینسر کے علاج میں استعمال ہونے والی 64 فیصد ادویات دستیاب نہیں رہیں، جس سے مریضوں کی زندگیاں شدید خطرے میں پڑ گئی ہیں۔

ماہرین کا کہنا ہے کہ اگر فوری طور پر امدادی سامان کی فراہمی بحال نہ کی گئی تو صحت کا نظام مکمل طور پر مفلوج ہو سکتا ہے، جس کے نتیجے میں انسانی المیہ مزید گہرا ہونے کا خدشہ ہے۔

انسانی حقوق کی تنظیموں نے عالمی برادری سے مطالبہ کیا ہے کہ غزہ تک فوری اور بلا رکاوٹ امداد کی فراہمی کو یقینی بنایا جائے تاکہ قیمتی انسانی جانوں کو بچایا جا سکے۔

Posts Carousel

Leave a Comment

Your email address will not be published. Required fields are marked with *

Latest Posts

Top Authors

Most Commented

Featured Videos