خبروں پر جائیں
جھنگ، پاکستان
تازہ ترین
جامع ادارہ جاتی اصلاحات سے ملکی معیشت کو درست سمت پر گامزن کرنے میں مدد ملی ہے، وزیراعظمحکومت پنجاب کے عوامی فلاحی اقدام میت منتقلی سروس، تکریم کے ساتھ کا ضلع جھنگ میں باقاعدہ آغاز کردیا گیاغیر قانونی اسلحہ رکھنے، نمائش اور خرید و فروخت کے خلاف سخت کریک ڈاؤن کا حکم، ڈی پی او ساجد حسینجھنگ میں مہنگائی پر قابو پانے میں انتظامیہ کی ناکامی، پرائس کنٹرول نظام مؤثر بنانے کا مطالبہضلع بھر میں شجرکاری مہم کا آغاز کر دیا گیا ہے۔ ڈپٹی کمشنرچینی کمپنی ہونان ریسورسز کی دھابیجی فیکٹری 7 ماہ بعد دوبارہ فعالپاکستان اور ملائیشیا کا چاول برآمدات، حلال سرٹیفیکیشن اور غذائی تحفظ پر تعاون بڑھانے پر اتفاقایشین گیمز مینز کرکٹ ایونٹ، پاکستان ٹیم سیمی فائنل میں پہنچ گئی
جھنگ

غیر قانونی اسلحہ رکھنے، نمائش اور خرید و فروخت کے خلاف سخت کریک ڈاؤن کا حکم، ڈی پی او ساجد حسین

ڈی پی او جھنگ ساجد حسین نے ضلع بھر میں غیر قانونی اسلحہ رکھنے، اس کی نمائش، خرید و فروخت اور ترسیل میں ملوث عناصر کے خلاف سخت کریک ڈاؤن کا حکم دیتے ہوئے…

غیر قانونی اسلحہ رکھنے، نمائش اور خرید و فروخت کے خلاف سخت کریک ڈاؤن کا حکم، ڈی پی او ساجد حسین

ڈی پی او جھنگ ساجد حسین نے ضلع بھر میں غیر قانونی اسلحہ رکھنے، اس کی نمائش، خرید و فروخت اور ترسیل میں ملوث عناصر کے خلاف سخت کریک ڈاؤن کا حکم دیتے ہوئے پولیس افسران کو کارروائیوں کی روزانہ کی بنیاد پر نگرانی اور کارکردگی رپورٹ پیش کرنے کی ہدایت کی ہے۔

ڈی پی او ساجد حسین نے کہا کہ غیر قانونی اسلحہ کے ذریعے خوف و ہراس پھیلانے والے قانون شکن عناصر کسی رعایت کے مستحق نہیں، قانون سے بالاتر کوئی نہیں اور اسلحہ کی نمائش یا غیر قانونی استعمال کے خلاف بلاامتیاز کارروائی یقینی بنائی جائے۔

انہوں نے پولیس افسران کو ہدایت کی کہ غیر قانونی اسلحہ رکھنے، اس کی خرید و فروخت، ترسیل اور نمائش میں ملوث افراد کے خلاف زیرو ٹالرنس پالیسی کے تحت کارروائی کی جائے اور خلاف ورزی کے مرتکب افراد کے خلاف فوری طور پر مقدمات درج کیے جائیں۔

ڈی پی او نے کہا کہ کارروائیوں میں کسی قسم کی غفلت یا سستی برداشت نہیں کی جائے گی، جبکہ ایس ڈی پی اوز اپنے اپنے سرکلز میں غیر قانونی اسلحہ کے خلاف جاری کارروائیوں کی براہِ راست نگرانی کریں اور روزانہ کی بنیاد پر پیش رفت سے آگاہ کریں۔

انہوں نے مزید ہدایت کی کہ پولیس افسران قانون کی عملداری، شہریوں کے تحفظ اور امن و امان کے قیام کو یقینی بنانے کے لیے مؤثر اقدامات جاری رکھیں، جبکہ غیر قانونی اسلحہ کے خلاف کریک ڈاؤن کو مزید مؤثر بنایا جائے۔

ریٹس
سونا (10 گرام)241,500+800چاندی (کلو)2,850+35امریکی ڈالر278.40-0.15یورو302.10+0.40پاؤنڈ اسٹرلنگ352.75+1.20PSX انڈیکس78,452+1,024سعودی ریال74.20+0.05سونا (تولہ، 24 قیرات)281,750+930

خبریں تلاش کریں