728 x 90

غیر قانونی منی پیٹرول پمپس کے خلاف کریک ڈاؤن، اسسٹنٹ کمشنر جھنگ کی کارروائی میں 5 یونٹس ضبط، دکانیں سیل

غیر قانونی منی پیٹرول پمپس کے خلاف کریک ڈاؤن، اسسٹنٹ کمشنر جھنگ کی کارروائی میں 5 یونٹس ضبط، دکانیں سیل

اسسٹنٹ کمشنر جھنگ رب نواز چدھڑ نے شہر میں غیر قانونی منی پیٹرول پمپس کے خلاف بڑی کارروائی کرتے ہوئے پانچ یونٹس ضبط کر لیے۔ اس دوران انہوں نے ڈی او سول ڈیفنس کو ہدایت جاری کی کہ ضبط شدہ تمام سامان کو فوری طور پر اپنی تحویل میں لیا جائے اور قانونی کارروائی مکمل

اسسٹنٹ کمشنر جھنگ رب نواز چدھڑ نے شہر میں غیر قانونی منی پیٹرول پمپس کے خلاف بڑی کارروائی کرتے ہوئے پانچ یونٹس ضبط کر لیے۔ اس دوران انہوں نے ڈی او سول ڈیفنس کو ہدایت جاری کی کہ ضبط شدہ تمام سامان کو فوری طور پر اپنی تحویل میں لیا جائے اور قانونی کارروائی مکمل کی جائے۔

کارروائی کے دوران متعلقہ دکانوں کو موقع پر ہی سیل کر دیا گیا جبکہ خلاف ورزی کرنے والے مالکان پر بھاری جرمانے بھی عائد کیے گئے۔ انتظامیہ کے مطابق یہ منی پمپس بغیر اجازت اور حفاظتی اقدامات کے چلائے جا رہے تھے، جو کسی بھی وقت بڑے حادثے کا سبب بن سکتے تھے۔

حکام کا کہنا ہے کہ غیر قانونی کاروبار کے ساتھ ساتھ انسانی جانوں کو خطرے میں ڈالنے پر ذمہ دار افراد کے خلاف ایف آئی آرز بھی درج کروائی جا رہی ہیں تاکہ قانون کی مکمل عملداری کو یقینی بنایا جا سکے۔

اس موقع پر اسسٹنٹ کمشنر رب نواز چدھڑ نے واضح کیا کہ شہر بھر میں غیر قانونی پیٹرول ایجنسیوں اور منی پمپس کے خلاف کریک ڈاؤن بلاامتیاز جاری رہے گا اور کسی کو بھی قانون سے بالاتر ہو کر کاروبار کرنے کی اجازت نہیں دی جائے گی۔

Posts Carousel

Leave a Comment

Your email address will not be published. Required fields are marked with *

Latest Posts

Top Authors

Most Commented

Featured Videos