728 x 90

فرنٹ ڈیسک پر کرپشن و بدسلوکی برداشت نہیں ہوگی، زیرِ التوا درخواستیں فوری نمٹانے کی ہدایت، ڈی پی او

فرنٹ ڈیسک پر کرپشن و بدسلوکی برداشت نہیں ہوگی، زیرِ التوا درخواستیں فوری نمٹانے کی ہدایت، ڈی پی او

فرنٹ ڈیسک پر کرپشن و بدسلوکی برداشت نہیں ہوگی، زیرِ التوا درخواستیں فوری نمٹانے کی ہدایت جھنگ: ڈی پی او ساجد حسین کی زیرِ صدارت فرنٹ ڈیسک سٹاف کی میٹنگ منعقد ہوئی جس میں تمام تھانوں کے فرنٹ ڈیسک پر تعینات عملے کی کارکردگی، انتظامی امور اور پولیس اسٹیشن ریکارڈ مینجمنٹ سسٹم کا تفصیلی جائزہ

فرنٹ ڈیسک پر کرپشن و بدسلوکی برداشت نہیں ہوگی، زیرِ التوا درخواستیں فوری نمٹانے کی ہدایت

جھنگ: ڈی پی او ساجد حسین کی زیرِ صدارت فرنٹ ڈیسک سٹاف کی میٹنگ منعقد ہوئی جس میں تمام تھانوں کے فرنٹ ڈیسک پر تعینات عملے کی کارکردگی، انتظامی امور اور پولیس اسٹیشن ریکارڈ مینجمنٹ سسٹم کا تفصیلی جائزہ لیا گیا۔

ڈی پی او ساجد حسین نے واضح کیا کہ فرنٹ ڈیسک پر کرپشن، بدسلوکی اور سائلین کے ساتھ نامناسب رویہ کسی صورت برداشت نہیں کیا جائے گا۔ انہوں نے ہدایت کی کہ فرنٹ ڈیسک کے مؤثر نظام کا مقصد شہریوں کو فوری، شفاف اور باعزت پولیس سروسز کی فراہمی ہے، اس لیے سائلین کی درخواستوں پر بروقت کارروائی یقینی بنائی جائے۔

انہوں نے تمام تھانوں میں سی سی ٹی وی کیمروں کو ہر وقت فعال رکھنے اور کسی بھی درخواست کو بلاوجہ زیرِ التوا نہ رکھنے کی ہدایت کرتے ہوئے تمام آن لائن سسٹمز سے پینڈنسی ختم کرنے کا حکم دیا۔ ڈی پی او نے کہا کہ فرنٹ ڈیسک سٹاف مقررہ اوقات کار کے مطابق مکمل ڈریس کوڈ میں بروقت موجود رہے گا اور اگلی شفٹ کی آمد تک فرنٹ ڈیسک کسی صورت خالی نہیں چھوڑا جائے گا۔

ساجد حسین نے فرنٹ ڈیسک روم کا ڈیکورم برقرار رکھنے اور غیر متعلقہ افراد کو وہاں بیٹھانے سے گریز کی ہدایت کرتے ہوئے کہا کہ پولیس اسٹیشن ریکارڈ مینجمنٹ سسٹم میں چالان کی مکمل مثل سکین کرکے ریکارڈ بروقت اپڈیٹ کیا جائے۔ ملزمان کے شناختی کارڈ نمبرز کے درست اندراج کو بھی یقینی بنانے کی ہدایت کی گئی، جبکہ غلط ریکارڈ کسی صورت قابلِ قبول نہ ہونے کا واضح کیا گیا۔

میٹنگ کے دوران ڈی پی او ساجد حسین نے فرنٹ ڈیسک سٹاف کو اپنی ذمہ داریاں پوری دیانت داری، شفافیت اور ذمہ داری سے انجام دینے کی ہدایت کی۔ آخر میں مؤثر اور بہتر کارکردگی کا مظاہرہ کرنے والے اہلکاروں میں تعریفی سرٹیفکیٹس اور نقد انعامات بھی تقسیم کیے گئے۔

Posts Carousel

Leave a Comment

Your email address will not be published. Required fields are marked with *

Latest Posts

Top Authors

Most Commented

Featured Videos