ڈی جی پنجاب فوڈا اتھارٹی محمد عاصم جاوید کی خصوصی ہدایات پر ملاوٹ و جعلساز مافیا کے خلاف بھرپور کاروائیاں جاری فوڈ سیفٹی ٹیمز کے جعلی دودھ،ناقص گوشت اور جعلی مشروبات والے یونٹس پر چھاپے کاروائیوں کے دوران خشک پاوڈر ، گھی اور دیگر ممنوعہ اجزاء سے تیار شدہ جعلی دودھ برآمد بیمار و لاغر
ڈی جی پنجاب فوڈا اتھارٹی محمد عاصم جاوید کی خصوصی ہدایات پر ملاوٹ و جعلساز مافیا کے خلاف بھرپور کاروائیاں جاری
فوڈ سیفٹی ٹیمز کے جعلی دودھ،ناقص گوشت اور جعلی مشروبات والے یونٹس پر چھاپے
کاروائیوں کے دوران خشک پاوڈر ، گھی اور دیگر ممنوعہ اجزاء سے تیار شدہ جعلی دودھ برآمد
بیمار و لاغر جانوروں کا مضرِ صحت گوشت اور معروف برانڈز کی جعلی مشروبات بھی برآمد
ایک ہزار 39 لیٹر جعلی وغیر معیاری دودھ، ڈیڑھ من ناقص و مضرِ صحت گوشت موقع پر ہی تلف اور 3 ہزار 708 لیٹر جعلی و غیر معیاری مشروبات ضبط
ملزمان کے خلاف پنجاب فوڈ اتھارٹی ایکٹ کے تحت 3 مقدمات بھی درج
کاروائیاں ایڈیشنل ڈائریکٹر ( آپریشنز) فیصل آباد ڈویژن اِمتیاز حسین اور ڈپٹی ڈائریکٹر ( آپریشنز) عدنان حیدر کی سربراہی میں کی گئیں
ایڈیشنل ڈائریکٹر ( آپریشنز) فیصل آباد اِمتیاز حسین کا کہنا ہے کہ ملاوٹ و جعلساز مافیا کے خلاف گھیرا مزید تنگ کردیا ہے۔ حالیہ دنوں میں فوڈ سیفٹی ٹیمز نے ضلع جھنگ میں کاروائیاں کرتے ہوئے 19 ٹن سے زائد غیر محفوظ ، جعلی اور ملاوٹی خوراک کو تلف کیا ہے۔عوام تک محفوظ خوراک کی فراہمی کے لیے فوڈ سیفٹی ٹیمز دن رات مصروفِ عمل ہیں۔



















Leave a Comment
Your email address will not be published. Required fields are marked with *