ریسکیو 1122 کو آج صبح 11:50 بجے کنٹرول روم میں اطلاع موصول ہوئی کہ نادرا آفس، فیصل آباد روڈ جھنگ کے قریب ایک خنزیر بے قابو حالت میں گھوم رہا ہے، جسے شہریوں نے حفاظتی اقدام کے طور پر ایک دکان میں بند کر دیا ہے۔ اطلاع ملتے ہی ریسکیو 1122 کنٹرول نے قریبی ریسکیو
ریسکیو 1122 کو آج صبح 11:50 بجے کنٹرول روم میں اطلاع موصول ہوئی کہ نادرا آفس، فیصل آباد روڈ جھنگ کے قریب ایک خنزیر بے قابو حالت میں گھوم رہا ہے، جسے شہریوں نے حفاظتی اقدام کے طور پر ایک دکان میں بند کر دیا ہے۔ اطلاع ملتے ہی ریسکیو 1122 کنٹرول نے قریبی ریسکیو وہیکل کو فوری طور پر موقع پر روانہ کر دیا۔
واقعے کی نوعیت کو مدنظر رکھتے ہوئے ریسکیو 15 کنٹرول، وائلڈ لائف رینجرز کو بھی فوری اطلاع دی گئی۔
ریسکیو 1122 کے عملے نے وائلڈ لائف رینجرز کے ساتھ مشترکہ طور پر کارروائی کرتے ہوئے خنزیر کو محفوظ طریقے سے قابو میں لیا اور بعد ازاں اسے وائلڈ لائف ڈیپارٹمنٹ کے حوالے کر دیا گیا۔
ڈسٹرکٹ ایمرجنسی آفیسر سلطان محمود نے بروقت اور پیشہ ورانہ کارروائی پر ریسکیو ٹیم کی کاوشوں کو سراہا اور کہا کہ ریسکیو 1122 ہر غیرمعمولی صورتحال میں عوامی تحفظ کو یقینی بنانے کے لیے ہمہ وقت تیار ہے۔


















Leave a Comment
Your email address will not be published. Required fields are marked with *