وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف کی ہدایت پر فیصل آباد ڈویژن میں سرکاری زمینوں پر ناجائز قابضین کیخلاف زیرو ٹالرینس پالیسی کا نفاذ کردیا گیا-ضلعی انتظامیہ جھنگ نے اس سلسلہ میں بھکر روڑ اڈا کوٹ خیرا پر سرکاری زمین کا ناجائز قبضہ واگزار کرانے کیلئے منصوبہ بندی کرلی-غیر قانونی تعمیر شدہ اور تجاوزات کا
وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف کی ہدایت پر فیصل آباد ڈویژن میں سرکاری زمینوں پر ناجائز قابضین کیخلاف زیرو ٹالرینس پالیسی کا نفاذ کردیا گیا-ضلعی انتظامیہ جھنگ نے اس سلسلہ میں بھکر روڑ اڈا کوٹ خیرا پر سرکاری زمین کا ناجائز قبضہ واگزار کرانے کیلئے منصوبہ بندی کرلی-غیر قانونی تعمیر شدہ اور تجاوزات کا سبب بننے والی دکانوں کو فوری طور پر مسمار کیا جائے گا-کمشنر مریم خان نے ڈپٹی کمشنر جھنگ علی اکبر بھنڈر کے ہمراہ دکانوں کی سائٹ کا دورہ کیا اس موقع پر ڈپٹی کمشنر نے دکانیں واگراز کرانے کیلئے پیشگی انتظامات بارے آگاہ کیا اور بتایا کہ کل تک جگہ خود نہ خالی کرنے والوں کے خلاف آپریشن کیا جائے گا-کمشنر کا اس موقع پر کہنا تھاکہ ڈویژن میں کسی کو سرکاری رقبوں پر ناجائز قبضوں کی اجازت نہیں جائیگی-
چاروں اضلاع میں ناجائز تجاوزات کیخلاف بھی آپریشن بلاتفریق جاری رہے گا-کسی کو دوبارہ تجاوزات قائم کرنے اور زمینوں پر ناجائز قبضوں کی اجازت نہیں دینگے –



















Leave a Comment
Your email address will not be published. Required fields are marked with *