فیلڈ مارشل سید عاصم منیر کی وائٹ ہاوس میں امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ اور ان کی کابینہ سے اہم اور تاریخی ملاقات کچھ دیر بعد ہوگی۔ ذرائع کے مطابق امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ فیلڈ مارشل سید عاصم منیر کے اعزاز میں ظہرانہ دیں گے۔ فیلڈ مارشل سید عاصم منیر کا یہ تاریخی دورہ پاک امریکہ
فیلڈ مارشل سید عاصم منیر کی وائٹ ہاوس میں امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ اور ان کی کابینہ سے اہم اور تاریخی ملاقات کچھ دیر بعد ہوگی۔
ذرائع کے مطابق امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ فیلڈ مارشل سید عاصم منیر کے اعزاز میں ظہرانہ دیں گے۔ فیلڈ مارشل سید عاصم منیر کا یہ تاریخی دورہ پاک امریکہ تعلقات اور عالمی سطح پر پاکستان کی عسکری قیادت کی پہچان کا مظہر ہے۔
یہ ملاقات علاقائی اور عالمی استحکام میں کلیدی شراکت دار کے طور پر پاکستان کی عسکری قیادت پر بڑھتے ہوئے اعتماد اور اہمیت کی نشاندہی کرتی ہے۔
ذرائع نے مزید بتایا کہ فیلڈ مارشل سید عاصم منیر کو کسی بھی بھارتی وفد سے پہلے وائٹ ہاوس میں مدعو کرنا امریکی خارجہ پالیسی میں پاکستان کی سٹریٹجک ترجیح کا واضح اشارہ ہے۔امریکی صدر سے فیلڈ مارشل سید عاصم منیر کی ملاقات اس بات کی غماز ہے کہ امریکہ علاقائی استحکام کو برقرار رکھنے میں پاکستان کے کردار سے بخوبی واقف ہے۔
فیلڈ مارشل سید عاصم منیر کا دورہ امریکا اور صدر ٹرمپ سے ملاقات پاکستان کا جنوبی ایشیا میں نیٹ ریجنل اسٹیبلائزر کے طور پر کردار واضح کرتا ہے۔


















Leave a Comment
Your email address will not be published. Required fields are marked with *