بری فوج کے سربراہ فیلڈ مارشل سید عاصم منیر نے دہشت گردی کے مکمل خاتمے کیلئے پاک فوج کے غیر متزلزل عزم کا اعادہ کیا ہے۔ انہوں نے سولہویں قومی ورکشاپ بلوچستان کے شرکاء سے بات چیت کرتے ہوئے کہا کہ قومی ہم آہنگی اور یکجہتی کیلئے بلوچستان کی سماجی و اقتصادی ترقی ناگزیر ہے۔
بری فوج کے سربراہ فیلڈ مارشل سید عاصم منیر نے دہشت گردی کے مکمل خاتمے کیلئے پاک فوج کے غیر متزلزل عزم کا اعادہ کیا ہے۔
انہوں نے سولہویں قومی ورکشاپ بلوچستان کے شرکاء سے بات چیت کرتے ہوئے کہا کہ قومی ہم آہنگی اور یکجہتی کیلئے بلوچستان کی سماجی و اقتصادی ترقی ناگزیر ہے۔
فیلڈ مارشل عاصم منیر نے بھارت کی طرف سے دہشت گردوں اور ان کے آلہ کاروں کی کھلم کھلا سرپرستی کی شدید مذمت کی اور انہیں بلوچستان کے لوگوں کی حب الوطنی کو نشانہ بنانے کی ناکام کوشش قرار دیا۔
انہوں نے پاکستان کے خلاف بھارت کی ہائبرڈ وار کے مہروں کے طور پر فتنہ الخوارج اور فتنہ الہندوستان کا خصوصی طور پر حوالہ دیتے ہوئے کہا کہ بھارت نے معرکہ حق میں شکست کے بعد اب اپنے مذموم مقاصد کو آگے بڑھانے کیلئے پراکسی جنگ چھیڑ دی ہے۔
سید عاصم منیر نے کہا کہ ان پراکسیز کو معرکہ حق کی طرح ذلت ورسوائی کا سامنا کرنا پڑے گا۔


















Leave a Comment
Your email address will not be published. Required fields are marked with *