چیف آف آرمی سٹاف اور چیف آف ڈیفنس فورسز فیلڈ مارشل سید عاصم منیر نے بھارت کے غیرقانونی زیرقبضہ جموں وکشمیر کے عوام کیلئے پاکستان کی غیرمتزلزل سیاسی، اخلاقی اور سفارتی حمایت کا اعادہ کیا ہے۔ انہوں نے یہ بات اپنے مظفرآباد کے دورے کے دوران معززین اورعمائدین سے بات چیت میں کہی۔ فیلڈ مارشل
چیف آف آرمی سٹاف اور چیف آف ڈیفنس فورسز فیلڈ مارشل سید عاصم منیر نے بھارت کے غیرقانونی زیرقبضہ جموں وکشمیر کے عوام کیلئے پاکستان کی غیرمتزلزل سیاسی، اخلاقی اور سفارتی حمایت کا اعادہ کیا ہے۔
انہوں نے یہ بات اپنے مظفرآباد کے دورے کے دوران معززین اورعمائدین سے بات چیت میں کہی۔
فیلڈ مارشل نے کہا بھارتی مظالم ، انسانی حقوق کی کھلی خلاف ورزیاں اور ہندتوا نظریے کے حامیوں کی زیادتیاں کشمیریوں کی منصفانہ جدوجہد اورامنگوں کو دبانے میں بری طرح ناکام رہی ہیں۔
سید عاصم منیر نے مسئلہ کشمیر کیلئے پاکستان کی غیرمتزلزل حمایت کا اعادہ کرتے ہوئے کہا کشمیر میں کشمیری عوام کی امنگوں کے مطابق جلد آزادی کی صبح طلوع ہوگی۔
فیلڈ مارشل نے مشکل پیشہ ورانہ صورتحال کے باوجود کشمیر میں تعینات افسران اور جوانوں کی بھرپور لگن ، بلند حوصلے، بہترین پیشہ ورانہ کارکردگی اور جنگی تیاریوں کی بھی تعریف کی۔
دورے کے دوران سید عاصم منیر نے جدوجہد آزادی کے شہدا کوخراج عقید ت پیش کیا۔
انہوں نے جموں وکشمیر کے شہدا کی یادگارپر پھول چڑھائے اور تحریک کشمیر کے شہدا کے بے لوث جذبے اور لازوال قربانیوں کو شاندار خراج عقیدت پیش کیا۔
فیلڈ مارشل نے اگلے مورچوں کا دورہ بھی کیا اور وہاں تعینات جوانوں سے بات چیت کی۔
دورے کے دوران انہوں نے کسی بھی اشتعال انگیزی یا جارحانہ اقدام سے فوری اور موثر اندا ز میں نمٹنے کے عزم کا اعادہ کیا۔
انہوں نے کہا کہ مسلح افواج موجودہ سیکورٹی صورتحال میں روائیتی اور ہائبرڈ خطرات سے نمٹنے کیلئے مکمل طورپر تیار ہیں۔


















Leave a Comment
Your email address will not be published. Required fields are marked with *