728 x 90

قوم آج قائداعظم محمد علی جناح کایوم ولادت منا رہی ہے

قوم آج قائداعظم محمد علی جناح کایوم ولادت منا رہی ہے

قوم آج بابائے قوم قائداعظم محمد علی جناح کی ایک سو اڑتالیس ویں سالگرہ روایتی جوش و جذبے سے منا رہی ہے۔ آج عام تعطیل ہے جبکہ تمام سرکاری و نجی عمارتوں پر قومی پرچم لہرایا جا رہا ہے۔ آج صبح کراچی میں قائداعظم محمد علی جناح کے مزار پر گارڈز کی تبدیلی کی پروقار

قوم آج بابائے قوم قائداعظم محمد علی جناح کی ایک سو اڑتالیس ویں سالگرہ روایتی جوش و جذبے سے منا رہی ہے۔

آج عام تعطیل ہے جبکہ تمام سرکاری و نجی عمارتوں پر قومی پرچم لہرایا جا رہا ہے۔

آج صبح کراچی میں قائداعظم محمد علی جناح کے مزار پر گارڈز کی تبدیلی کی پروقار تقریب ہوئی جس میں پی ایم اے کاکول کے چاق و چوبند دستے نے فرائض سنبھال لئے۔

پاکستان ملٹری اکیڈمی کاکول کے کمانڈنٹ میجر جنرل افتخار حسن چودھری ہلال امتیاز ملٹری اس تقریب کے مہمان خصوصی تھے جنہوں نے پریڈ کا معائنہ کیا’ پھولوں کی چادر چڑھائی اور فاتحہ خوانی کی۔

انہوں نے مہمانوں کی کتاب میں اپنے تاثرات بھی قلمبند کئے۔

اس موقع پر بابائے قوم کو گارڈ آف آنر بھی پیش کیا گیا۔

اس سے پہلے مزار قائد پر قرآن خوانی بھی کی گئی۔

ادھر ریڈیوپاکستان اور پاکستان ٹیلی ویژن بابائے قوم کو خراج عقیدت پیش کرنے کیلئے خصوصی پروگرام نشر کررہے ہیں

Posts Carousel

Leave a Comment

Your email address will not be published. Required fields are marked with *

Latest Posts

Top Authors

Most Commented

Featured Videos