قومی اسمبلی میں آئندہ مالی سال کے بجٹ پر بحث جاری ہے۔ مرزا اختیار بیگ نے بحث میںحصہ لیتے ہوئے سود پر ودہولڈنگ ٹیکس میں اضافے کی مخالفت کی اور اسے سیونگر اکائونٹ رکھنے والے لوگوں کے لئے غیر منصفانہ قرار دیا۔ اسد قیصر نے آئندہ سال کے لئے خیبرپختونخوا کے ضم شدہ اضلاع پر
قومی اسمبلی میں آئندہ مالی سال کے بجٹ پر بحث جاری ہے۔
مرزا اختیار بیگ نے بحث میںحصہ لیتے ہوئے سود پر ودہولڈنگ ٹیکس میں اضافے کی مخالفت کی اور اسے سیونگر اکائونٹ رکھنے والے لوگوں کے لئے غیر منصفانہ قرار دیا۔
اسد قیصر نے آئندہ سال کے لئے خیبرپختونخوا کے ضم شدہ اضلاع پر مجوزہ سیلز ٹیکس کی مخالفت کرتے ہوئے اسے واپس لینے کا مطالبہ کیا۔
فاروق ستار نے بجلی اورگیس کی قیمتوں میں کمی کا مطالبہ کیا۔
ایوان میں اظہار خیال کرتے ہوئے سید نوید قمر نے توانائی اور زراعت کی پالیسیوں پر نظرثانی کی سفارش کی اور کسانوں کو مزید ریلیف فراہم کرنے پر زور دیا۔
زرتاج گل وزیر نے بجٹ میں انسانی حقوق‘ خواتین اور نوجوانوں کو بااختیار بنانے پر زیادہ توجہ دینے پر زور دیا۔
جمال شاہ کاکڑنے بجٹ کو سازگار قرار دیتے ہوئے اس بات کو یقینی بنانے کی ضرورت پر زور دیا کہ بلوچستان کیلئے مختص رقم شفاف طریقے سے استعمال کی جائے تاکہ اس کے ثمرات پورے صوبے کو حاصل ہوں۔
سیدہ شہلا رضا نے تجویز دی کہ بجٹ نئی یونیورسٹیوں کے قیام کی بجائے موجودہ یونیورسٹیوں میں سہولتیں اور معیار تعلیم بہتر بنانے پرخرچ کیا جائے۔


















Leave a Comment
Your email address will not be published. Required fields are marked with *