قومی اسمبلی کے چھ اور پنجاب اسمبلی کے سات حلقوں میں ضمنی انتخابات کے لئے جاری پولنگ کا عمل مکمل ہوگیاہے اور ووٹوں کی گنتی جاری ہے۔ پولنگ صبح آٹھ بجے شروع ہوئی اور بغیر کسی وقفے کے شام پانچ بجے تک جاری رہی۔ قومی اسمبلی کے لئے حلقہ این اے18 ہری پور، این اے96
قومی اسمبلی کے چھ اور پنجاب اسمبلی کے سات حلقوں میں ضمنی انتخابات کے لئے جاری پولنگ کا عمل مکمل ہوگیاہے اور ووٹوں کی گنتی جاری ہے۔
پولنگ صبح آٹھ بجے شروع ہوئی اور بغیر کسی وقفے کے شام پانچ بجے تک جاری رہی۔
قومی اسمبلی کے لئے حلقہ این اے18 ہری پور، این اے96 فیصل آباد، این اے104 فیصل آباد، این اے129 لاہور، این اے143 ساہیوال اور این اے185 ڈیرہ غازی خان میں ووٹ ڈالے گئے جبکہ صوبائی اسمبلی کی نشستوں کے لئے پی پی73 سرگودھا، پی پی87 میانوالی، پی پی98 فیصل آباد، پی پی115فیصل آباد، پی پی116 فیصل آباد ، پی پی203 ساہیوال اور پی پی269 مظفرگڑھ میں ووٹ ڈالے گئے۔
یہ نشستیں نو مئی کے واقعات کے مقدمات میں ارکان اسمبلی کی نااہلی کے باعث خالی ہوئی تھیں۔
ضمنی انتخابات کے دوران امن و امان برقرار رکھنے کے لئے پاک فوج کے اہلکاروں کوبھی تعینات کیا گیا۔


















Leave a Comment
Your email address will not be published. Required fields are marked with *