728 x 90

قومی اسمبلی، صنعتی اور زرعی صارفین کیلئے سرپلس پاور پیکج کی تجویز

قومی اسمبلی، صنعتی اور زرعی صارفین کیلئے سرپلس پاور پیکج کی تجویز

قومی اسمبلی کو آج بتایاگیا کہ حکومت آئندہ تین سال کیلئے بجلی سہولت پیکج کے مطابق صنعتی اور زرعی صارفین کیلئے سرپلس پاور پیکج کیلئے تجویز پرکام کررہی ہے۔ وزیرتوانائی سردار اویس احمد خان لغاری نے آج ایوان میں وقفہ سوالات کے دوران ایک سوال کا جواب دیتے ہوئے کہاکہ بجلی کی زیادہ کھپت والے

قومی اسمبلی کو آج بتایاگیا کہ حکومت آئندہ تین سال کیلئے بجلی سہولت پیکج کے مطابق صنعتی اور زرعی صارفین کیلئے سرپلس پاور پیکج کیلئے تجویز پرکام کررہی ہے۔

وزیرتوانائی سردار اویس احمد خان لغاری نے آج ایوان میں وقفہ سوالات کے دوران ایک سوال کا جواب دیتے ہوئے کہاکہ بجلی کی زیادہ کھپت والے صارفین کیلئے مراعاتی پیکج تیار کیاجارہاہے جس کا مقصد زیادہ استعمال پر بجلی کے رعائیتی نرخ فراہم کرنا ہے۔

وفاقی وزیر نے کہاکہ ڈیٹا سینٹر اور کرپٹو مائننگ آپریشنز سمیت گرین فیلڈ صنعتیں مخصوص قواعدو ضوابط کے مطابق مجوزہ پیکج سے مستفید ہوںگی۔

ایک اور سوال کے جواب میں انہوں نے کہاکہ حکومت کراس سبسڈی کے خاتمے کیلئے براہ راست سبسڈی سکیم پرکام کررہی ہے جو مقامی صارفین کیلئے ایک بوجھ تھی۔

Posts Carousel

Leave a Comment

Your email address will not be published. Required fields are marked with *

Latest Posts

Top Authors

Most Commented

Featured Videos