خبروں پر جائیں
جھنگ، پاکستان
تازہ ترین
پہلی تاریخی جھنگ ڈیزرٹ ریلی و تین روزہ ثقافتی فیسٹیول,11,10,9 اکتوبر رحمت آباد، تحصیل اٹھارہ ہزاری میں ہوگیوزیر خزانہ محمد اورنگزیب کا لاس اینڈ ڈیمیج فنڈ کو فعال بنانے میں سست پیشرفت پر تشویش کا اظہارحکومت کا تمام بجلی تقسیم کار کمپنیوں کے تکنیکی آڈٹ کا فیصلہپاکستان اور آسٹریا کا علاقائی اور بین الاقوامی پیش رفت پر تبادلہ خیالامریکی ناظم لاامور نٹالی بیکر نے دہشت گردی کے خلاف پاکستان کی قربانیوں کو سراہالیفٹیننٹ جنرل (ر) نعمان محمود مکہ مشترکہ دفاعی معاہدے کے پہلے سیکرٹری جنرل مقرروزیراعظم شہباز شریف کا شام کی خودمختاری، اتحاد اور علاقائی سالمیت کے لیے حمایت کا اعادہجھنگ: غیر قانونی مقیم غیر ملکیوں کے انخلاء کا عمل تیز کرنے کا حکم، اب تک جھنگ سے356 افراد وطن واپس بھجوائے گئے، ترجمان پولیس
متفرق

لانس نائیک محمد محفوظ شہید نشان حیدر کا 53 واں یومِ شہادت

آج (بدھ) لانس نائیک محمد محفوظ شہید نشانِ حیدرکا 53واں یومِ شہادت منایا جارہا ہے۔ ملک بھرکی مساجد میں قرآن خوانی اور دعاؤں کا اہتمام کیا گیا ہے۔ علما کرام نے شہید کے درجات…

لانس نائیک محمد محفوظ شہید نشان حیدر کا 53 واں یومِ شہادت

آج (بدھ) لانس نائیک محمد محفوظ شہید نشانِ حیدرکا 53واں یومِ شہادت منایا جارہا ہے۔

ملک بھرکی مساجد میں قرآن خوانی اور دعاؤں کا اہتمام کیا گیا ہے۔

علما کرام نے شہید کے درجات کی سربلندی کے لئے خصوصی دعاؤں کا اہتمام کیاعلما کرام نے اظہارِ خیال کرتے ہوئے کہا کہ؛”شہدا کی عظیم قربانیوں کی بدولت آج ہمارا ملک قائم و دائم ہے” شہید ہمیشہ زندہ ہوتے ہیں، وطن کی حفاظت کی خاطر جانوں کا نذرانہ پیش کرنے والے پاک فوج کے جوان عزت و احترام کے مستحق ہیں اور زندہ قومیں اپنے محسنوں کے احسانات کو فراموش نہیں کرتیں۔

انہوں نے کہا کہ شہدا کا لہو ہم پر قرض ہے، جو قومیں اپنے شہدا کی تکریم نہیں کرتیں وہ ذلیل و رسوا ہو جاتی ہیں۔

لانس نائیک محمد محفوظ شہید دھرتی کا بہادر بیٹا تھا جو ہمیشہ ہر دل میں زندہ رہے گا اور قوم کے شہدا کی قربانیاں ملکی استحکام اور عظمت کی نشانیاں ہوتی ہیں جس پر قوم بجا طور پر فخر کرتی ہے۔

وزیراعظم محمد شہبازشریف نے لانس نائیک محمد محفوظ شہید، نشان حیدرکی آج 53ویں برسی پر انہیں زبردست خراج عقیدت پیش کیا ہے۔

ایک بیان میں انہوں نے کہا کہ لانس نائیک محمد محفوظ شہید نے 1971 کی جنگ میں دشمن کا مقابلہ کرتے ہوئے مثالی جرات اور بہادری کا مظاہرہ کیا۔

وزیراعظم نے کہا کہ یہ محمد محفوظ شہید کی غیر معمولی صلاحیت تھی کہ انہوں نے اقتدار کی دشمن کی بے لگام ہوس کو کچل دیا۔

لانس نائیک محمد محفوظ شہید مادر وطن کے دفاع کے لیے ایک ناقابل تسخیر سیسہ پلائی ہوئی دیوار ثابت ہوئے۔ اپنے ملک کے دفاع کے لیے ان کا جذبہ اور اٹوٹ عزم نئی نسل کے لیے مشعل راہ ہے۔

شہباز شریف نے کہا کہ پوری قوم کو شہدا اور ان کے خاندانوں پر فخر ہے اور ملک کے لیے ان کی قربانیوں کو کبھی فراموش نہیں کریں گے۔

ریٹس
سونا (10 گرام)241,500+800چاندی (کلو)2,850+35امریکی ڈالر278.40-0.15یورو302.10+0.40پاؤنڈ اسٹرلنگ352.75+1.20PSX انڈیکس78,452+1,024سعودی ریال74.20+0.05سونا (تولہ، 24 قیرات)281,750+930

خبریں تلاش کریں