پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق سیکیورٹی فورسز نے خفیہ اطلاعات کی بنیاد پر لکی مروت میں آپریشن کیا، جس کے دوران بھارتی سرپرست فتنہ الخوارج سے تعلق رکھنے والے 17 دہشت گردوں کو ہلاک کر دیا گیا۔ آئی ایس پی آر کے مطابق مارے گئے خوارج دہشت گردی
پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق سیکیورٹی فورسز نے خفیہ اطلاعات کی بنیاد پر لکی مروت میں آپریشن کیا، جس کے دوران بھارتی سرپرست فتنہ الخوارج سے تعلق رکھنے والے 17 دہشت گردوں کو ہلاک کر دیا گیا۔
آئی ایس پی آر کے مطابق مارے گئے خوارج دہشت گردی کی متعدد کارروائیوں میں ملوث تھے، جن میں سیکیورٹی فورسز اور قانون نافذ کرنے والے اداروں پر حملے کے ساتھ ساتھ معصوم شہریوں کا قتل بھی شامل ہے۔ آپریشن کے دوران دہشت گردوں کے قبضے سے اسلحہ اور گولہ بارود بھی برآمد کیا گیا۔
ترجمان نے بتایا کہ علاقے میں کلیئرنس اور سینیٹائزیشن آپریشن جاری ہے تاکہ کسی بھی بھارتی سرپرست دہشت گرد کے ممکنہ وجود کو مکمل طور پر ختم کیا جا سکے۔ پاک فوج اس عزم کا اعادہ کرتی ہے کہ بھارتی سرپرستی میں ہونے والی دہشت گردی کو جڑ سے اکھاڑ پھینکا جائے گا اور ملک میں دیرپا امن قائم کیا جائے گا۔


















Leave a Comment
Your email address will not be published. Required fields are marked with *