وزیراعلی پنجاب مریم نوازشریف کی ہدایات پر عشرہ محرم الحرام میں سیکورٹی انتظامات و امن و امان کا جائزہ لینے کیلئے کمشنر فیصل آباد مریم خان اور ریجنل پولیس آفیسر ذیشان اصغر نے جھنگ کا دورہ کیا۔ اس موقع پر ڈپٹی کمشنر علی اکبر بھنڈر اور ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر کیپٹن ر بلال افتخار کیانی بھی
وزیراعلی پنجاب مریم نوازشریف کی ہدایات پر عشرہ محرم الحرام میں سیکورٹی انتظامات و امن و امان کا جائزہ لینے کیلئے کمشنر فیصل آباد مریم خان اور ریجنل پولیس آفیسر ذیشان اصغر نے جھنگ کا دورہ کیا۔ اس موقع پر ڈپٹی کمشنر علی اکبر بھنڈر اور ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر کیپٹن ر بلال افتخار کیانی بھی انکے ہمراہ تھے۔ کمشنر فیصل آباد مریم خان اور ریجنل پولیس آفیسر ذیشان اصغر نے جھنگ سٹی میں امام بارگاہ مہاجرین میں حفاظتی اقدامات اور جلوسوں کے روٹس کے حوالے سے بریفنگ لی اورجلوسوں کے منتظمین سے سیکیورٹی و ضلعی انتظامیہ کی جانب انتظامات بارے دریافت کیا۔انہوں نے جھنگ سٹی میں سات محرم کے جلوس کے روٹس پر وزٹ کر کے انتظامات کا تفصیلی جائزہ و بریفنگ لی۔کمشنر فیصل آباد مریم خان کا کہنا تھا کہ عشرہ محرم الحرام کے دوران وحدت المسلمین کے افکار پر عمل پیرا ہواکراتجاد و اتفاق کو اجاگر کرنا وقت کی اہم ضرورت ہے۔ان کا مزید کہنا تھا کہا کہ ضلعی انتظامیہ و پولیس کی طرف سے بھرپور انتظامی وحفاظتی اقدامات مکمل ہیں۔جلوسوں کےروٹس کے مقامات پر صفائی،پیج ورک،لائٹنگ کے معیاری انتظامات کئے گئے ہیں۔ پولیس اور ضلعی انتظامیہ اپنی ذمہ داریاں احسن انداز میں انجام دینے کے لئے فرنٹ فٹ پر ہیں۔منتظمین بھی اپنے رضاکاروں کو چوکس اور اداروں سے تعاون کی تلقین کریں۔شرپسند عناصر پر نظر رکھیں اور امن ہماری ضرورت کا پیغام عام کریں۔ملکی سلامتی و امن و امان کیلئے تمام ادارے متحرک ہیں۔



















Leave a Comment
Your email address will not be published. Required fields are marked with *