محرم الحرام کے پُرامن اور محفوظ انعقاد کو یقینی بنانے کیلئے جھنگ پولیس نے اپنی تیاریاں حتمی مرحلے میں داخل کر دی ہیں۔ ڈی پی او جھنگ ساجد حسین کے احکامات پر ضلع بھر میں سکیورٹی انتظامات کو مزید مؤثر بنانے کیلئے والنٹیئرز کی عملی تربیت کا سلسلہ جاری ہے۔ ایلیٹ فورس کے ماہر انسٹرکٹرز
محرم الحرام کے پُرامن اور محفوظ انعقاد کو یقینی بنانے کیلئے جھنگ پولیس نے اپنی تیاریاں حتمی مرحلے میں داخل کر دی ہیں۔ ڈی پی او جھنگ ساجد حسین کے احکامات پر ضلع بھر میں سکیورٹی انتظامات کو مزید مؤثر بنانے کیلئے والنٹیئرز کی عملی تربیت کا سلسلہ جاری ہے۔ ایلیٹ فورس کے ماہر انسٹرکٹرز کی جانب سے مختلف مقامات پر والنٹیئرز کو شرکاء کی تلاشی، مشکوک سرگرمیوں کی نشاندہی، ہجوم کے نظم و ضبط اور ہنگامی صورتحال سے نمٹنے کے حوالے سے خصوصی تربیتی مشقیں کروائی جا رہی ہیں، تاکہ جلوسوں اور مجالس کے دوران سکیورٹی کے حصار کو مزید مضبوط بنایا جا سکے۔ڈی پی او جھنگ ساجد حسین کا کہنا ہے کہ محرم الحرام کے دوران امن و امان کا قیام ہماری اولین ترجیح ہے۔ جھنگ پولیس کسی بھی ناخوشگوار صورتحال سے نمٹنے کیلئے پیشگی منصوبہ بندی، جامع مانیٹرنگ اور مؤثر سکیورٹی اقدامات پر عمل پیرا ہے۔ انہوں نے کہا کہ تربیت یافتہ والنٹیئرز پولیس کے شانہ بشانہ فرائض انجام دیتے ہوئے عزاداروں کے تحفظ کو یقینی بنانے میں اہم کردار ادا کریں گے۔انہوں نے مزید کہا کہ جھنگ پولیس محرم الحرام کے تقدس، عوام کے تحفظ اور بین المسالک ہم آہنگی کے فروغ کیلئے ہر ممکن اقدامات کر رہی ہے۔


















Leave a Comment
Your email address will not be published. Required fields are marked with *