728 x 90

محمد سہیل عدنان نے انڈر 15 اسکواش فائنل جیت کر پاکستان کا پرچم بلند کیا

محمد سہیل عدنان نے انڈر 15 اسکواش فائنل جیت کر پاکستان کا پرچم بلند کیا

پاکستان کی انڈر 15 اسکواش ٹیم نے ایک اور عالمی اعزاز حاصل کر کے قومی پرچم بلند کیا ہے۔ محمد سہیل عدنان نے اسکواش کے فائنل میں چین کے یوان شی کو اسٹریٹ سیٹس میں شکست دے کر ٹائٹل اپنے نام کر لیا۔ فائنل میں سہیل عدنان نے چینی حریف کو 11-7، 11-9 اور 11-7

پاکستان کی انڈر 15 اسکواش ٹیم نے ایک اور عالمی اعزاز حاصل کر کے قومی پرچم بلند کیا ہے۔

محمد سہیل عدنان نے اسکواش کے فائنل میں چین کے یوان شی کو اسٹریٹ سیٹس میں شکست دے کر ٹائٹل اپنے نام کر لیا۔

فائنل میں سہیل عدنان نے چینی حریف کو 11-7، 11-9 اور 11-7 سے شکست دی۔ قبل ازیں، انہوں نے کوارٹر فائنل میں بھارت کے ابھاد سنگھ کو 11-3، 11-9 اور 11-4 سے ہرایا، جبکہ ایشین جونیئر اسکواش میں بھی بھارت کے ابھاد سنگھ کو مات دے چکے ہیں۔

محمد سہیل عدنان ماضی میں جنوبی کوریا میں منعقدہ 32ویں ایشین انڈر 13 جونیئر اسکواش چیمپیئن بھی رہ چکے ہیں۔ ان کی یہ کامیابیاں نوجوان ٹیلنٹ ہنٹ پروگرام کے خوشگوار ثمرات کے طور پر دیکھی جا رہی ہیں، جس نے پاکستان کے نوجوان کھلاڑیوں کو عالمی سطح پر نمایاں کرنے میں مدد دی ہے۔

Posts Carousel

Leave a Comment

Your email address will not be published. Required fields are marked with *

Latest Posts

Top Authors

Most Commented

Featured Videos