محکمہ بہبود آبادی جھنگ کی جانب سے صحافیوں کے ساتھ آبادی میں اضافے اور فلاح و بہبود کے حوالے سے علم، تجربہ اور چیلنجز کا اشتراک کرنا ہے پنجاب بھر میں تولیدی صحت، ماں اور نوزائیدہ بچے کی صحت اور خاندانی منصوبہ بندی کے مشترکہ مقصد کے لیے سیمینار کا انعقاد کیا گیا۔سیمینار میں فیاض
محکمہ بہبود آبادی جھنگ کی جانب سے صحافیوں کے ساتھ آبادی میں اضافے اور فلاح و بہبود کے حوالے سے علم، تجربہ اور چیلنجز کا اشتراک کرنا ہے پنجاب بھر میں تولیدی صحت، ماں اور نوزائیدہ بچے کی صحت اور خاندانی منصوبہ بندی کے مشترکہ مقصد کے لیے سیمینار کا انعقاد کیا گیا۔سیمینار میں فیاض احمد چوہدری ڈسٹرکٹ پاپولیشن ویلفیئر آ فیسر جھنگ ،سلمی پروین ڈپٹی ڈسٹرکٹ پاپولیشن ویلفیئر آ فیسر جھنگ ،ڈاکٹر گل زاہرہ ڈسٹرکٹ کوآرڈینیٹر IRMNCH جھنگ ، ریاض حسین مارتھ ڈسٹرکٹ انفارمیشن آفیسر جھنگ کے علاؤہ ڈسٹرکٹ پاپولیشن ویلفیئر آفس جھنگ کے افسران، صحافیوں، کالم نگاروں اور میڈیا پروفیشنلز نے شرکت کی۔انٹرایکٹو سیشن میں میڈم سلمی پروین نے محکمہ کے مقاصد، جھنگ کی آبادی، اہداف، منصوبوں، میڈیا کیمپینز پر جامع بریفنگ دی۔ فیاض احمد چوہدری نے کہا کہ پاپولیشن ویلفیئر ڈپارٹمنٹ جھنگ آبادی کے پھیلاؤ اور اس سے پیدا ہونے والے مسائل کو میڈیا کے ذریعے اجاگر کرنے کے لئے کوشاں ہے۔
محکمہ کی کاوشوں کے نتیجے میں پنجاب بھر کی طرح جھنگ کی آبادی میں کمی واقع ہو رہی ہے۔ انہوں نے کہا کہ ادارے کی طرف سے مختلف انسٹیٹیوٹس کے ذریعے بچوں اور بچیوں کو فیملی پلاننگ کے متعلق سیمینار کے ذریعے آ گاہی دی جارہی ہے ۔ ابھی تک عوام میں پاپولیشن کے پیغام کو سمجھنے اور برداشت کرنے کی صلاحیت نہیں ہے۔ وقت کے ساتھ ساتھ رویوں میں تبدیلی آ رہی ہے اور اس پر کام بھی کیا جا رہا ہے۔مقامی صحافیوں، کالم نگاروں اور میڈیا پروفیشنلز کی شرکت سے پاپولیشن ویلفیئر ڈپارٹمنٹ کے پیغامات کو سماجی اور رویے میں تبدیلی کے لیے نچلی سطح پر پھیلایا جا سکتا ہے۔ سیمینار سے ڈاکٹر گل زاہرہ،ساجدہ حفیظ اور ریاض حسین مارتھ نے بھی آبادی میں اضافہ ،تولیدی صحت ،ماں اور نوزائیدہ بچے کی صحت اور خاندانی منصوبہ بندی پر تفصیلی گفتگو کی اور مزید آ گاہی سیشنز پر زور دیا ۔محکمہ بہبود آبادی کی جانب سے سیشن کے انعقاد کو صحافیوں اور افسران کی جانب سے بے حد سراہا گیا۔


















Leave a Comment
Your email address will not be published. Required fields are marked with *