اکستان مسلم لیگ (ن) ضلع جھنگ کا اہم تنظیمی اجلاس زیرِ صدارت صدر مسلم لیگ (ن) ضلع جھنگ چوہدری شریف اختر انصاری، ضلع دفتر مسلم لیگ (ن) میں منعقد ہوا۔ اجلاس میں ضلعی عہدیداروں کے علاوہ پی پی صدور و جنرل سیکرٹریز، یوتھ ونگ، علماء و مشائخ ونگ، وکلاء ونگ، کسان ونگ، لیبر ونگ اور
اکستان مسلم لیگ (ن) ضلع جھنگ کا اہم تنظیمی اجلاس زیرِ صدارت صدر مسلم لیگ (ن) ضلع جھنگ چوہدری شریف اختر انصاری، ضلع دفتر مسلم لیگ (ن) میں منعقد ہوا۔ اجلاس میں ضلعی عہدیداروں کے علاوہ پی پی صدور و جنرل سیکرٹریز، یوتھ ونگ، علماء و مشائخ ونگ، وکلاء ونگ، کسان ونگ، لیبر ونگ اور سوشل میڈیا ٹیم کے عہدیداروں نے بھرپور شرکت کی۔
اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے صدر مسلم لیگ (ن) ضلع جھنگ چوہدری شریف اختر انصاری نے پوری تنظیم کی جانب سے وزیر اعلیٰ پنجاب محترمہ مریم نواز کی جانب سے جھنگ کو الیکٹرک بسوں کی فراہمی پر خراجِ تحسین پیش کیا اور کہا کہ یہ منصوبہ شہریوں کو جدید، سستی اور ماحول دوست سفری سہولیات فراہم کرنے کی جانب ایک اہم قدم ہے۔
اس موقع پر جنرل سیکرٹری مسلم لیگ (ن) ضلع جھنگ آصف علی ڈھڈی نے اعلان کیا کہ جھنگ کی تنظیم آئندہ بلدیاتی انتخابات ایک مضبوط اور منظم گروپ کی صورت میں لڑے گی، تاکہ عوامی مسائل کے حل اور شہر کی ترقی کے ایجنڈے کو مؤثر انداز میں آگے بڑھایا جا سکے۔
اجلاس میں پارٹی تنظیم کو مزید فعال بنانے، عوامی رابطہ مہم تیز کرنے اور کارکنوں کو متحرک کرنے پر بھی تفصیلی تبادلہ خیال کیا گیا۔
اجلاس میں مسلم لیگ ن ضلع جھنگ کے سینئر رہنماؤں حفیظ الدین گادھی، ڈاکٹر نعیم الدین سندھو اے ڈی سدرانہ ایڈووکیٹ، ناصر واہلہ، مہر خلیل موہانہ سیال سمیت دیگر مقررین نے بھی خطاب کیا
اجلاس کے اختتام پر ایم ایس ایف کے سابق صدر بیرسٹر حفیظ آفریدی سابق صدر بار منیر سدھانہ و دیگر عہدیداران کے مرحومین کے لئے فاتحہ خوانی بھی کی گئی


















Leave a Comment
Your email address will not be published. Required fields are marked with *