پاکستان نے بھارت کے غیر قانونی زیر قبضہ جموں و کشمیر میں غیر قانونی اقدامات سے متعلق اقوام متحدہ کے سپیشل پروسیجرز ماہرین کے تازہ ترین نتائج پر شدید تشویش کا اظہار کیا ہے۔ ایک بیان میں دفتر خارجہ کے ترجمان طاہر حسین اندرابی نے کہا کہ رپورٹ ایک بار پھر بھارتی قبضے میں کشمیری
پاکستان نے بھارت کے غیر قانونی زیر قبضہ جموں و کشمیر میں غیر قانونی اقدامات سے متعلق اقوام متحدہ کے سپیشل پروسیجرز ماہرین کے تازہ ترین نتائج پر شدید تشویش کا اظہار کیا ہے۔
ایک بیان میں دفتر خارجہ کے ترجمان طاہر حسین اندرابی نے کہا کہ رپورٹ ایک بار پھر بھارتی قبضے میں کشمیری عوام کے ساتھ ہونے والی انسانی حقوق کی سنگین اور منظم خلاف ورزیوں کی نشاندہی کرتی ہے۔
انہوں نے کہا کہ پاکستان ماہرین کے ان مشاہدات کو باعث تشویش سمجھتا ہے کہ بھارت کے اقدامات کے نتیجے میں صحافیوں، طلباء اور انسانی حقوق کے علمبرداروں سمیت تقریباً 2,800 افراد کی بڑے پیمانے پر من مانی گرفتاریاں ہوئی ہیں۔
طاہر حسین اندرابی نے کہا کہ یہ نتائج کشمیری مسلمانوں پر ریاستی سرپرستی میں ہونے والے ظلم و ستم کے ساتھ ساتھ بھارت بھر میں اقلیتوں کے ساتھ امتیازی سلوک کے حوالے سے پاکستان کے دیرینہ خدشات کی تصدیق کرتے ہیں۔
ترجمان نے کہاکہ پاکستان کشمیری عوام کی غیرملکی تسلط کے خلاف جدوجہد میں ان کی اخلاقی سیاسی اور سفارتی حمایت جاری رکھے گا۔


















Leave a Comment
Your email address will not be published. Required fields are marked with *