728 x 90

مقبوضہ کشمیرمیں قابض انتظامیہ کی عوام دشمن پالیسیوں کے خلاف مظاہرے

مقبوضہ کشمیرمیں قابض انتظامیہ کی عوام دشمن پالیسیوں کے خلاف مظاہرے

بھارت کے غیر قانونی زیر قبضہ جموں و کشمیر کے پلوامہ اور گاندر بل اضلاع میں قابض انتظامیہ کی عوام دشمن پالیسیوں کے خلاف احتجاجی مظاہرے کیے گئے۔ کشمیرمیڈیاسروس کے مطابق پلوامہ قصبے کے مکینوں نے علاقے میں صفائی ستھرائی کی ناقص صورتحال کے خلاف ایک پرامن احتجاجی مظاہرہ کیا جس میں انہوں نے سرکلر

بھارت کے غیر قانونی زیر قبضہ جموں و کشمیر کے پلوامہ اور گاندر بل اضلاع میں قابض انتظامیہ کی عوام دشمن پالیسیوں کے خلاف احتجاجی مظاہرے کیے گئے۔

کشمیرمیڈیاسروس کے مطابق پلوامہ قصبے کے مکینوں نے علاقے میں صفائی ستھرائی کی ناقص صورتحال کے خلاف ایک پرامن احتجاجی مظاہرہ کیا جس میں انہوں نے سرکلر روڈ کے ساتھ واقع ڈانگر پورہ علاقے میں موجود کوڑے کی ڈمپنگ سائٹ کی فوری منتقلی کا مطالبہ کیا ۔

مظاہرین نے غم و غصے کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ جگہ جگہ پڑے کوڑے کرکٹ کے ڈھیرو ں نے علاقے کا ماحول انتہائی پراگندہ کر دیا ہے اور لوگ امراض میں مبتلا ہو رہے ہیں۔

Posts Carousel

Leave a Comment

Your email address will not be published. Required fields are marked with *

Latest Posts

Top Authors

Most Commented

Featured Videos