728 x 90

ملائیشیا نے پاکستان کو 200 ملین ڈالر کا حلال گوشت ایکسپورٹ کوٹہ دیا ہے،عطاء تارڈ

ملائیشیا نے پاکستان کو 200 ملین ڈالر کا حلال گوشت ایکسپورٹ کوٹہ دیا ہے،عطاء تارڈ

وفاقی وزیر اطلاعات و نشریات عطا اللہ تارڑ نے کہا ہے کہ ملائیشیا نے پاکستان کو 200 ملین ڈالر کا حلال گوشت ایکسپورٹ کوٹہ دیا ہے، جو دونوں ممالک کے درمیان تجارتی تعلقات میں ایک اہم پیشرفت ہے۔ کوالالمپور میں آج پی ٹی وی سے گفتگو کرتے ہوئے عطا اللہ تارڑ نے کہا کہ یہ

وفاقی وزیر اطلاعات و نشریات عطا اللہ تارڑ نے کہا ہے کہ ملائیشیا نے پاکستان کو 200 ملین ڈالر کا حلال گوشت ایکسپورٹ کوٹہ دیا ہے، جو دونوں ممالک کے درمیان تجارتی تعلقات میں ایک اہم پیشرفت ہے۔

کوالالمپور میں آج پی ٹی وی سے گفتگو کرتے ہوئے عطا اللہ تارڑ نے کہا کہ یہ امر خوش آئند ہے کہ پاکستان سے ملائیشیا کو چاول کی برآمدات پہلے ہی مقررہ کوٹے سے تجاوز کر چکی ہیں۔

انہوں نے کہا کہ وزیراعظم شہباز شریف کا دورۂ ملائیشیا تاریخی نوعیت کا حامل ہے اور یہ دونوں ممالک کے درمیان تعلقات کو مزید مضبوط بنانے میں ایک سنگِ میل ثابت ہوگا۔

وفاقی وزیر نے کہا کہ ملائیشین وزیراعظم انور ابراہیم کے پاکستان، بانیِ پاکستان قائداعظم محمد علی جناح اور شاعرِ مشرق علامہ اقبال کے بارے میں گہرے علم اور مثبت خیالات نے پاک–ملائیشیا تعلقات میں ایک خاص گرمجوشی اور اخلاص پیدا کیا ہے۔

عطا اللہ تارڑ نے کہا کہ وزیراعظم شہباز شریف کے حالیہ دورے سے نہ صرف تجارتی اور اقتصادی تعلقات کو فروغ ملے گا بلکہ دونوں ممالک کے عوام کے درمیان ثقافتی اور سفارتی تعلقات بھی مزید مضبوط ہوں گے

Posts Carousel

Leave a Comment

Your email address will not be published. Required fields are marked with *

Latest Posts

Top Authors

Most Commented

Featured Videos