728 x 90

ملک بھر میں 10 جولائی تک شدید بارشوں اور سیلاب کا خدشہ

ملک بھر میں 10 جولائی تک شدید بارشوں اور سیلاب کا خدشہ

نیشنل ایمرجنسی آپریشن سنٹر نے10 جولائی تک ملک بھر میں شدید بارشوں اور سیلابی صورتحال کا خدشہ ظاہر کیا ہے۔ دریائے سندھ تربیلا، کالا باغ، چشمہ، تونسہ، چناب مرالہ، خانکی، جہلم ،منگلامیں نچلے درجے کا سیلاب متوقع ہے۔ جبکہ دریائے کابل (نوشہرہ)، سوات، پنجکوڑہ ندیوں میں طغیانی کا امکان ہے۔ پیر پنجال، ڈی جی خان،

نیشنل ایمرجنسی آپریشن سنٹر نے10 جولائی تک ملک بھر میں شدید بارشوں اور سیلابی صورتحال کا خدشہ ظاہر کیا ہے۔

دریائے سندھ تربیلا، کالا باغ، چشمہ، تونسہ، چناب مرالہ، خانکی، جہلم ،منگلامیں نچلے درجے کا سیلاب متوقع ہے۔ جبکہ دریائے کابل (نوشہرہ)، سوات، پنجکوڑہ ندیوں میں طغیانی کا امکان ہے۔

پیر پنجال، ڈی جی خان، راجن پور، بلوچستان (جھل مگسی، کچھی، سبی، قلعہ سیف اللہ، ژوب، موسیٰ خیل) کے ندی نالوں میں شدید بہاؤمتوقع ہے۔

گلگت بلتستان: ہنزہ، شیگر، ہسپار، خنجراب، شمشال، برالدو، ہوشے، سالتورو میں طغیانی کا خدشہ ہے۔

این ای او سی نے عوام سے اپیل کی ہے کہ ندی نالوں اور پلوں کو عبور کرنے سے گریز کریں اور نشیبی علاقوں کے مکین قیمتی اشیاء اور مویشی محفوظ مقامات پر منتقل کریں جبکہ تین سے پانچ دن کی خوراک، پانی اور ادویات کی ایمرجنسی کٹ تیار رکھیں۔

مزید رہنمائی کے لیے پاک این ڈی ایم اے ڈیزاسٹر الرٹ ایپ سے رہنمائی لیں۔

ہنگامی صورتحال میں متعلقہ مقامی انتظامیہ سے رابطے میں رہیں۔

Posts Carousel

Leave a Comment

Your email address will not be published. Required fields are marked with *

Latest Posts

Top Authors

Most Commented

Featured Videos