ملک بھر میں موجودہ کشیدہ صورتحال کے پیشِ نظر سیکریٹری ایمرجنسی سروسز، ڈاکٹر رضوان نصیر کی خصوصی ہدایات پر ضلع جھنگ میں ریڈ کوڈ نافذ کر دیا گیا ہے۔ ڈسٹرکٹ ایمرجنسی آفیسر ڈاکٹر میاں محمد اشفاق کی زیرِ نگرانی تمام ریسکیو اہلکار اور رضاکار کسی بھی ہنگامی صورتحال سے نمٹنے کے لیے مکمل طور پر
ملک بھر میں موجودہ کشیدہ صورتحال کے پیشِ نظر سیکریٹری ایمرجنسی سروسز، ڈاکٹر رضوان نصیر کی خصوصی ہدایات پر ضلع جھنگ میں ریڈ کوڈ نافذ کر دیا گیا ہے۔
ڈسٹرکٹ ایمرجنسی آفیسر ڈاکٹر میاں محمد اشفاق کی زیرِ نگرانی تمام ریسکیو اہلکار اور رضاکار کسی بھی ہنگامی صورتحال سے نمٹنے کے لیے مکمل طور پر تیار ہیں۔
اس سلسلے میں ڈسٹرکٹ ایمرجنسی آفیسر کی سربراہی میں ایک ہنگامی اجلاس منعقد ہوا، جس میں تیاریوں کا تفصیلی جائزہ لیا گیا۔ اجلاس کے دوران تمام افسران اور اہلکاروں کو سختی سے ہدایت کی گئی کہ کوئی بھی بغیر پیشگی اطلاع کے ضلع نہیں چھوڑے گا۔ تمام چھٹیاں منسوخ کر دی گئی ہیں۔
ڈاکٹر میاں محمد اشفاق نے بتایا کہ تمام ایمبولینسز میں وافر مقدار میں ادویات موجود ہیں اور تمام میڈیکل و ریسکیو آلات مکمل طور پر فعال اور آپریشنل ہیں۔
انہوں نے تمام رضاکاروں کو یقین دہانی کروائی کہ مشکل کی ہر گھڑی میں ریسکیو 1122 کا ہر فرد، عوام کی خدمت اور اپنے ساتھیوں کے شانہ بشانہ موجود رہے گا۔



















Leave a Comment
Your email address will not be published. Required fields are marked with *