728 x 90

ملک کے معاشی استحکام کیلئے اصلاحات متعارف کرائی جارہی ہیں ، وزیرخزانہ

ملک کے معاشی استحکام کیلئے اصلاحات متعارف کرائی جارہی ہیں ، وزیرخزانہ

وزیرخزانہ محمد اورنگزیب نے کہا ہے کہ ملک کے معاشی استحکام کیلئے بنیادی ڈھانچہ جاتی اصلاحات متعارف کرائی جارہی ہیں ۔ انہوں نے آج(بدھ کو) پشاور میں خیبرپختونخوا کے ایوان صنعت وتجارت کی ایک تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہاکہ برآمدات کی بنیاد پر معاشی استحکام ہماری ترجیح ہے جس کیلئے بڑے پیمانے پر اصلاحات

وزیرخزانہ محمد اورنگزیب نے کہا ہے کہ ملک کے معاشی استحکام کیلئے بنیادی ڈھانچہ جاتی اصلاحات متعارف کرائی جارہی ہیں ۔

انہوں نے آج(بدھ کو) پشاور میں خیبرپختونخوا کے ایوان صنعت وتجارت کی ایک تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہاکہ برآمدات کی بنیاد پر معاشی استحکام ہماری ترجیح ہے جس کیلئے بڑے پیمانے پر اصلاحات کی جارہی ہیں۔

محمد اورنگزیب نے کہاکہ ٹیکس کے نظام کو جدید ٹیکنالوجی کی شمولیت کے ذریعے آسان بنایا جارہا ہے ۔

انہوں نے کہا کہ جدید ترین ٹیکنالوجی کے استعمال اور کم سے کم انسانی مداخلت کے ذریعے فیڈرل بورڈ آف ریونیو کے قابل اعتماد ہونے کو یقینی بنایاجائے گا ۔

وزیر خزانہ نے کہاکہ آئندہ بجٹ میں کاروباری برادری اور ایوان صنعت وتجارت کی قابل عمل سفارشات پرضرور غور کیاجائے گا ۔

Posts Carousel

Leave a Comment

Your email address will not be published. Required fields are marked with *

Latest Posts

Top Authors

Most Commented

Featured Videos