بری فوج کے سربراہ فیلڈ مارشل سید عاصم منیرنے اس عزم کا اعادہ کیا ہے کہ پاکستان علاقائی امن واستحکام کا خواہاں ہے۔ اپنی علاقائی سلامتی کی کسی بھی بالواسطہ یا بالواسطہ خلاف ورزی کا بھرپور اور فیصلہ کن جواب دیا جائیگا تاکہ اپنے شہریوں کی جانوں اورفلاح و بہبود کا تحفظ کیا جا سکے۔

وہ راولپنڈی میں سترھویں نیشنل ورکشاپ بلوچستان کے شرکاء سے بات چیت کر رہے تھے۔
فیلڈ مارشل نے کہا کہ بلوچستان پاکستان کا فخر ہے جسے انتہائی ولولہ انگیز، باصلاحیت اور محب وطن لوگوں سے نوازا گیا ہے جو اس کا اصل سرمایہ ہیں۔
انہوں نے وفاقی اور صوبائی حکومتوں کے ترقیاتی اقدامات کو بھی اجاگر کیا جو عوام پر مرکوز سوچ کے ذریعے بلوچستان کے سماجی و اقتصادی منظرنامے کی بہتری کیلئے اٹھائے جا رہے ہیں۔
انہوں نے بلوچستان کے عوام کے فائدے کیلئے صوبے کی بھرپوراقتصادی صلاحیت کا ادراک کرنے پر زور دیا۔
سیدعاصم منیر نے بالخصوص نوجوانوں کو بااختیار بنانے کیلئے سول سوسائٹی کے تعمیری کردار کی تائید کرتے ہوئے بلوچستان کی پائیدار ترقی اور طویل مدتی ترقی کی خاطر سیاسی مفاد کے ایجنڈوں کے تدارک کیلئے ان کے اہم کردار پر روشنی ڈالی۔
انہوں نے کہا کہ بھارتی حمایت یافتہ پراکسیز، فتنہ الہندوستان اور فتنہ الخوارج تشدد کو ہوا دینے کے مذموم ایجنڈے پھیلاتے ہیں۔
انہوں نے اس عزم کا اعادہ کیا کہ ان دہشت گردوں کو کیفرکردار تک پہنچانے اور صوبے کو اس لعنت سے نجات دلانے کیلئے تمام ضروری اقدامات کئے جا رہے ہیں۔

Leave a Comment
Your email address will not be published. Required fields are marked with *