728 x 90

ممتاز زہرہ بلوچ نے پاکستان، فرانس کے کثیر جہتی تعلقات کو اجاگر کیا

ممتاز زہرہ بلوچ نے پاکستان، فرانس کے کثیر جہتی تعلقات کو اجاگر کیا

فرانس میں پاکستان کی سفیر ممتاز زہرہ بلوچ نے پاکستان اور فرانس کے درمیان کثیر جہتی روابط اور فرانسیسی زبان بولنے والے عالمی گروپس میں توسیع کو اجاگر کیا ہے۔ انہوں نے یہ بات پیرس میں پاکستانی سفارتخانے میں ایسوسی ایشن آف پاکستانی فرانکو فون پروفیشنلز کی ایک تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہی۔ پاکستانی

فرانس میں پاکستان کی سفیر ممتاز زہرہ بلوچ نے پاکستان اور فرانس کے درمیان کثیر جہتی روابط اور فرانسیسی زبان بولنے والے عالمی گروپس میں توسیع کو اجاگر کیا ہے۔

انہوں نے یہ بات پیرس میں پاکستانی سفارتخانے میں ایسوسی ایشن آف پاکستانی فرانکو فون پروفیشنلز کی ایک تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہی۔

پاکستانی سفیر نے کہا حکومتیں لائحہ عمل اور معاہدے طے کرتی ہیں جبکہ عوام پروفیشنلز، ماہرین تعلیم، کاروباری افراد اور سول سوسائٹی کے رہنما دوطرفہ تعلقات بہتر بناتے ہیں۔

انہوں نے ایسوسی ایشن کے کام اور فرانسیسی زبان بولنے والے پاکستانیوں اور فرانسیسی معاشرے کے درمیان پیشہ ورانہ روابط اور ثقافتی تبادلوں کے فروغ میں اس کے کردار کو بھی سراہا۔

Posts Carousel

Leave a Comment

Your email address will not be published. Required fields are marked with *

Latest Posts

Top Authors

Most Commented

Featured Videos