728 x 90

مودی کی ناکام خارجہ پالیسی، بھارتی شہری دنیا بھر میں مشکلات کا شکار

مودی کی ناکام خارجہ پالیسی، بھارتی شہری دنیا بھر میں مشکلات کا شکار

مودی حکومت کی ناکام خارجہ پالیسی اور تعلیمی شعبے میں سنگین غفلت کے باعث بھارتی شہری دنیا بھر میں مشکلات اور سبکی کا سامنا کر رہے ہیں۔ نام نہادشائننگ انڈیا کے دعوں کے برعکس، بھارتی شہری سخت ویزا پابندیوں، تجارتی رکاوٹوں اور محدود مواقع کی زد میں آ چکے ہیں۔ بھارتی جریدے دی اکنامک ٹائمز

مودی حکومت کی ناکام خارجہ پالیسی اور تعلیمی شعبے میں سنگین غفلت کے باعث بھارتی شہری دنیا بھر میں مشکلات اور سبکی کا سامنا کر رہے ہیں۔ نام نہادشائننگ انڈیا کے دعوں کے برعکس، بھارتی شہری سخت ویزا پابندیوں، تجارتی رکاوٹوں اور محدود مواقع کی زد میں آ چکے ہیں۔

بھارتی جریدے دی اکنامک ٹائمز کے مطابق بھارت میں سامنے آنے والا جعلی ڈگری اسکینڈل امریکی ویزا پالیسی اور تعلیمی جانچ کے عمل میں سختی کی ایک بڑی وجہ بن گیا ہے۔ رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ ان پابندیوں کے نتیجے میں امریکا میں بھارتی طلبہ کے داخلوں میں پچھتر فیصد تک نمایاں کمی ریکارڈ کی گئی ہے۔

دی اکنامک ٹائمز کے مطابق بھارتی شہریوں کے لیے امریکی ویزا کا حصول انتہائی مشکل ہو چکا ہے، جس کے باعث تعلیم، ملازمت اور دیگر پیشہ ورانہ مواقع محدود ہوتے جا رہے ہیں۔ امریکا کی جانب سے سختی کے باعث ویزا مسترد ہونے کی شرح میں بھی واضح اضافہ ہوا ہے۔

رپورٹ میں یہ بھی بتایا گیا ہے کہ امریکا میں ایچ ون بی ویزا حاصل کرنے والے تقریبا بہتر فیصد بھارتی شہری اس وقت شدید مشکلات کا سامنا کر رہے ہیں۔ مزید برآں، دو ہزار پچیس کے دوران امریکا سے تقریبا تین ہزار آٹھ سو افراد کو ملک بدر کیا گیا، جن میں سب سے زیادہ تعداد بھارتی شہریوں کی تھی۔

دی اکنامک ٹائمز نے ویزا پابندیوں اور عالمی سطح پر بڑھتی سختی کو بھارت کی ناقص خارجہ پالیسی کا نتیجہ قرار دیتے ہوئے مودی حکومت کو شدید تنقید کا نشانہ بنایا ہے۔ تجزیہ نگاروں کے مطابق جعلی ڈگری مافیا کے انکشافات کے بعد ویزا پالیسی میں سختی ناگزیر ہو چکی تھی۔

تجزیہ نگاروں کا کہنا ہے کہ مودی حکومت کی دوغلی پالیسیاں، جعلی ڈگری اسکینڈل اور دکھاوے پر مبنی سفارتکاری کی عالمی بازگشت بھارت کی ساکھ کو شدید نقصان پہنچا رہی ہے، جبکہ بلند و بانگ دعوں اور تصویری نمائش پر مبنی خارجہ حکمتِ عملی دنیا بھر میں بے نقاب ہو چکی ہے۔

Posts Carousel

Leave a Comment

Your email address will not be published. Required fields are marked with *

Latest Posts

Top Authors

Most Commented

Featured Videos