تھانہ صدر جھنگ کی حدود کے موضع ساہجھر میں 45 سالہ گونگی اور بہری خاتون کے ساتھ مبینہ طور پر زبردستی جنسی زیادتی کا افسوسناک واقعہ پیش آیا۔ پولیس کے مطابق ملزم نے ایک ساتھی کی مدد سے خاتون کے گھر میں داخل ہو کر اسے اپنی جنسی ہوس کا نشانہ بنایا۔ واقعہ کی اطلاع
تھانہ صدر جھنگ کی حدود کے موضع ساہجھر میں 45 سالہ گونگی اور بہری خاتون کے ساتھ مبینہ طور پر زبردستی جنسی زیادتی کا افسوسناک واقعہ پیش آیا۔ پولیس کے مطابق ملزم نے ایک ساتھی کی مدد سے خاتون کے گھر میں داخل ہو کر اسے اپنی جنسی ہوس کا نشانہ بنایا۔
واقعہ کی اطلاع ملنے پر پولیس نے فوری کارروائی کرتے ہوئے مرکزی ملزم کو گرفتار کر لیا، جبکہ اس کے ساتھی کی گرفتاری کے لیے چھاپے مارے جا رہے ہیں۔ متاثرہ خاتون کو قانونی کارروائی اور میڈیکل معائنے کے لیے متعلقہ اسپتال منتقل کر دیا گیا ہے۔پولیس حکام کا کہنا ہے کہ واقعہ کا مقدمہ درج کر کے مختلف پہلوؤں سے تحقیقات شروع کر دی گئی ہیں۔ شواہد اور فرانزک رپورٹ کی روشنی میں مزید قانونی کارروائی عمل میں لائی جائے گی


















Leave a Comment
Your email address will not be published. Required fields are marked with *