موٹرسائیکل رکشے والوں نے کورٹ روڈ اور ریل بازار چوک کا برا حال کر دیا ہے عوام کا گزرنا محال ہو گیا ڈی ایس پی ٹریفک کو بار بار کہا گیا لیکن ان کے کان پر جو نہیں رنگی حافظ طارق حسین جنرل سیکرٹری انجمن تاجران کوٹ روڈ کی میڈیا سے گفتگو تفصیل کے مطابق
موٹرسائیکل رکشے والوں نے کورٹ روڈ اور ریل بازار چوک کا برا حال کر دیا ہے عوام کا گزرنا محال ہو گیا ڈی ایس پی ٹریفک کو بار بار کہا گیا لیکن ان کے کان پر جو نہیں رنگی حافظ طارق حسین جنرل سیکرٹری انجمن تاجران کوٹ روڈ کی میڈیا سے گفتگو تفصیل کے مطابق ضلع انتظامیہ اور ٹریفک پولیس کو کوٹ روڈ اور ریل بازار چوک پر موٹر سائیکل رکشہ کی بھرمار کے بارے میں ٹریفک پولیس کو انجمن تاجران کورٹ روڈ کی طرف سے نشاندہی کی گئی لیکن ٹریفک پولیس کے اہلکاروں نے تا حال عوام کی سہولت کے لیے ریل بازار چوک اور کوٹ روڈ پر ناجائز موٹرسائیکل رکشہ اڈے کو ختم نہیں کیا کورٹ روڈ کے جنرل سیکرٹری حافظ طارق حسن نے میڈیا کو بتایا کہ ٹریفک کی وجہ سے انے والے گاہکوں کو شدید پریشانی کا سامنا ہے موٹر سائیکل رکشوں کی وجہ سے کوٹ روڈ اورریل بازار چوک پر ٹریفک بلاک رہتی ہے عید کا رش ہے موٹر سائیکل سواروں نے بھی کورٹ روڈ شہید روڈ پر خواتین کو چھیڑنے کا سلسلہ جاری رکھا ہوا ہے ٹریفک پولیس کے جتنے اہلکار ہونے چاہیے ٹریفک کنٹرول کرنے کے لیے اتنے موجود نہیں ہے دکانداروں نے دوبارہ سے تجاوزات کر لی ہیں ضلع انتظامیہ کی نرمی اور بلدیہ کے اہلکاروں کی ملی بھگت سے ریل بازار شہید روڈ انارکلی بازار میں تجاوزات کی بھرمار ہو گئی ہے ریل بازار چوک پر موجود چوکیدار نے چوک کے اوپر خواتین چوڑی والوں کے سٹال بھاری رقم لے کر لگا دیے ہیں جس سے ٹریفک کے اور بھی مسائل بڑھ گئے ہیں حافظ طارق حسین نے ڈی پی او جھنگ اور ڈی سی جھنگ سے مطالبہ کیا ہے کہ دکانداروں کی مشکلات اور پریشانیوں اور عوام کے مسائل کو مد نظر رکھتے ہوئے کوٹ روڈ شہید روڈ ریل بازار میں موٹر سائیکل رکشہ موٹر سائیکل ریڈیوں کے داخلے پر پابندی لگائی جائے


















Leave a Comment
Your email address will not be published. Required fields are marked with *