وزیراعظم شہبازشریف نے کہاہے کہ نئے ڈیموں کی تعمیر کا فیصلہ تمام صوبوں کے اتفاق رائے سے کیاجائے گا ۔ اسلام آباد میں آبی وسائل اورذخائر کے بارے میں اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے انہوں نے کہاکہ غیر متنازعہ آبی ذخائر کی تعمیر ترجیحی بنیادوں پر مکمل کی جائے گی۔ وزیراعظم نے زوردیا کہ وفاقی
وزیراعظم شہبازشریف نے کہاہے کہ نئے ڈیموں کی تعمیر کا فیصلہ تمام صوبوں کے اتفاق رائے سے کیاجائے گا ۔
اسلام آباد میں آبی وسائل اورذخائر کے بارے میں اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے انہوں نے کہاکہ غیر متنازعہ آبی ذخائر کی تعمیر ترجیحی بنیادوں پر مکمل کی جائے گی۔
وزیراعظم نے زوردیا کہ وفاقی حکومت ، صوبوں اور تمام وفاقی اکائیوں کو ملک میں نئے آبی ذخائر کی تعمیر کیلئے مل کر کام کرناچاہیے ۔
شہبازشریف نے کہاکہ بھارت کا سندھ طاس معاہدے کویکطرفہ طورپر معطل کرنا معاہدے کی خلاف ورزی اور آبی جارحیت ہے ۔
انہوں نے زوردیا کہ پاکستان اس سال اپریل میں قومی سلامتی کمیٹی کے اجلاس میں کئے گئے فیصلوں کی بنیاد پر بھارت کی آبی جارحیت کا جواب دے گا اور اس اعتماد کااظہار کیاکہ پاکستان فتح حاصل کرے گا ۔


















Leave a Comment
Your email address will not be published. Required fields are marked with *