نائب وزیراعظم کا برآمدات بڑھانے کے لیے مربوط حکومتی تعاون کے عزم کا اعادہ
نائب وزیراعظم اور وزیر خارجہ سینیٹر محمد اسحاق ڈار نے برآمدات بڑھانے کے لیے حکومت کے تمام متعلقہ اداروں کے درمیان مربوط تعاون کے عزم کا اعادہ کیا ہے۔ وہ اسلام آباد میں تجارت…

نائب وزیراعظم اور وزیر خارجہ سینیٹر محمد اسحاق ڈار نے برآمدات بڑھانے کے لیے حکومت کے تمام متعلقہ اداروں کے درمیان مربوط تعاون کے عزم کا اعادہ کیا ہے۔
وہ اسلام آباد میں تجارت اور برآمدات کے فروغ سے متعلق ایک بین الوزارتی اجلاس کی صدارت کر رہے تھے۔
اسحاق ڈار نے تجارتی سہولتوں کو بہتر بنانے اور یورپی یونین میں جی ایس پی پلس فریم ورک سے بھرپور استفادہ کرنے کے ذریعے منڈیوں تک رسائی بڑھانے پر زور دیا۔


