نائب وزیراعظم محمد اسحاق ڈار شنگھائی تعاون تنظیم کی سربراہان حکومت کونسل کے اجلاس میں شرکت کیلئے ماسکو میں ہیں۔ وہ اجلاس میں پاکستانی وفد کی قیادت کریں گے جو روس کے دارالحکومت میں شروع ہورہا ہے۔ نائب وزیراعظم اپنے خطاب میں اہم علاقائی اور عالمی امورپر پاکستان کے نقطہ نظر کے علاوہ ایس سی
نائب وزیراعظم محمد اسحاق ڈار شنگھائی تعاون تنظیم کی سربراہان حکومت کونسل کے اجلاس میں شرکت کیلئے ماسکو میں ہیں۔
وہ اجلاس میں پاکستانی وفد کی قیادت کریں گے جو روس کے دارالحکومت میں شروع ہورہا ہے۔
نائب وزیراعظم اپنے خطاب میں اہم علاقائی اور عالمی امورپر پاکستان کے نقطہ نظر کے علاوہ ایس سی او کے رکن ممالک کے مفاد میں تنظیم کو مستحکم کرنے کے طریقوں سے آگاہ کریں گے۔
نائب وزیراعظم شنگھائی تعاون تنظیم کی سربراہان حکومت کونسل کے اجلاس کے موقع پر تنظیم کے دیگر رکن ممالک کے رہنماوں سے دو طرفہ ملاقاتیں بھی کریں گے۔
کونسل کے اجلاس میں بیلاروس، چین، قازقستان، کرغزستان، روس، تاجکستان اور ازبکستان کے سربراہان حکومت ایران کے نائب صدر اور پاکستان اور بھارت کے وزرائے خارجہ شرکت کریں گے۔


















Leave a Comment
Your email address will not be published. Required fields are marked with *