ڈسٹرکٹ ایمرجنسی آفیسر سلطان محمود نے کہا ہے کہ رمضان المبارک کے مقدس مہینے میں عوام الناس کو محفوظ اور بروقت ایمرجنسی سہولیات کی فراہمی یقینی بنانے کے لیے حکومت پنجاب کی جانب سے قائم کردہ نگہبان سنٹر اور رمضان بازار میں ریسکیو 1122 کی جانب سے ایک جامع اور مؤثر ایمرجنسی کور پلان ترتیب
ڈسٹرکٹ ایمرجنسی آفیسر سلطان محمود نے کہا ہے کہ رمضان المبارک کے مقدس مہینے میں عوام الناس کو محفوظ اور بروقت ایمرجنسی سہولیات کی فراہمی یقینی بنانے کے لیے حکومت پنجاب کی جانب سے قائم کردہ نگہبان سنٹر اور رمضان بازار میں ریسکیو 1122 کی جانب سے ایک جامع اور مؤثر ایمرجنسی کور پلان ترتیب دے دیا گیا ہے۔
انہوں نے اپنے تفصیلی بیان میں بتایا کہ اس خصوصی ایمرجنسی پلان کے تحت ضلع بھر میں قائم تمام نگہبان سینٹرز اور رمضان بازار
پر تربیت یافتہ ایمرجنسی سٹاف، ایمبولینس سروس اور ابتدائی طبی امداد کی سہولیات فراہم کی جائیں گی تاکہ کسی بھی ناگہانی صورتحال، طبی ایمرجنسی، آگ لگنے کے واقعہ یا دیگر حادثات کی صورت میں فوری اور مؤثر رسپانس کو یقینی بنایا جا سکے۔
ڈسٹرکٹ ایمرجنسی آفیسر نے مزید کہا کہ ریسکیو 1122 کے اہلکار جدید طبی آلات اور ایمرجنسی کٹس سے لیس ہوں گے اور نگہبان سنٹرز میں آنے والے شہریوں، تاجروں اور انتظامیہ کو ہر ممکن تحفظ فراہم کریں گے۔ اس کے علاوہ ریسکیو کنٹرول روم کو بھی ہائی الرٹ رکھا گیا ہے تاکہ کسی بھی ایمرجنسی کال پر فوری کارروائی عمل میں لائی جا سکے۔
انہوں نے کہا کہ رمضان المبارک کے دوران نگہبان سنٹر میں رش کے پیش نظر شہریوں کی حفاظت ریسکیو 1122 کی اولین ترجیح ہے اور تمام وسائل بروئے کار لاتے ہوئے ایمرجنسی سروسز کی فراہمی کو یقینی بنایا جائے گا۔
آخر میں انہوں نے شہریوں سے اپیل کی کہ وہ کسی بھی ایمرجنسی کی صورت میں فوری طور پر ریسکیو ہیلپ لائن 1122 پر اطلاع دیں اور حفاظتی تدابیر پر عمل کرتے ہوئے ریسکیو اہلکاروں سے تعاون کریں تاکہ کسی بھی ممکنہ نقصان سے بچا جا سکے۔


















Leave a Comment
Your email address will not be published. Required fields are marked with *