728 x 90

وائرل ہونے کی خواہش نے ٹک ٹاکر کو قانون کا مجرم بنا دیا

وائرل ہونے کی خواہش نے ٹک ٹاکر کو قانون کا مجرم بنا دیا

نوجوان ٹک ٹاکر کو سڑکوں پر غیر محتاط ڈرائیونگ اور رقص کی ویڈیوز بنا کر سوشل میڈیا پر وائرل کرنے کی کوشش مہنگی پڑ گئی۔ تھانہ کوتوالی پولیس نے فوری کارروائی کرتے ہوئے ملزم کو گرفتار کر کے اس کے خلاف مقدمہ درج کر لیا ہے۔ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر جھنگ، کیپٹن (ر) بلال افتخار کیانی نے

نوجوان ٹک ٹاکر کو سڑکوں پر غیر محتاط ڈرائیونگ اور رقص کی ویڈیوز بنا کر سوشل میڈیا پر وائرل کرنے کی کوشش مہنگی پڑ گئی۔ تھانہ کوتوالی پولیس نے فوری کارروائی کرتے ہوئے ملزم کو گرفتار کر کے اس کے خلاف مقدمہ درج کر لیا ہے۔ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر جھنگ، کیپٹن (ر) بلال افتخار کیانی نے کہا کہ سڑکیں کسی صورت تفریح گاہ یا سینما نہیں ہیں۔ ایسی خلافِ قانون حرکات کو کسی صورت برداشت نہیں کیا جائے گا اور قانون شکنی کرنے والوں کے خلاف سخت کارروائی عمل میں لائی جائے گی۔ڈی پی او جھنگ نے مزید کہا کہ ہر شہری کی ذمہ داری ہے کہ وہ ٹریفک قوانین کی مکمل پاسداری کرے اور سڑکوں پر نظم و ضبط کا مظاہرہ کرے۔ نوجوانوں کو غیر ضروری شہرت یا وائرل ہونے کی دوڑ میں ایسے اقدامات سے گریز کرنا چاہیے جو نہ صرف ان کی اپنی بلکہ دوسروں کی جان کے لیے بھی خطرہ بن سکتے ہیں۔انہوں نے والدین، اساتذہ اور معاشرے کے تمام ذمہ دار افراد سے اپیل کی کہ وہ نوجوان نسل کو سوشل میڈیا کے استعمال میں توازن، تہذیب اور قانون کے دائرے میں رہنے کی ترغیب دیں تاکہ ایک مہذب اور محفوظ معاشرہ تشکیل دیا جا سکے

Posts Carousel

Leave a Comment

Your email address will not be published. Required fields are marked with *

Latest Posts

Top Authors

Most Commented

Featured Videos