وریام روڈ پر کچی پکی نہر کے قریب تیز رفتاری کے باعث ایک افسوسناک حادثہ پیش آیا جہاں موٹر سائیکل سوار اچانک سامنے آنے والی بھینس سے ٹکرا کر زخمی ہو گئے۔ ریسکیو ذرائع کے مطابق کنٹرول روم کو موصول ہونے والی کال میں حادثے کی اطلاع دی گئی، جس پر فوری کارروائی عمل میں
وریام روڈ پر کچی پکی نہر کے قریب تیز رفتاری کے باعث ایک افسوسناک حادثہ پیش آیا جہاں موٹر سائیکل سوار اچانک سامنے آنے والی بھینس سے ٹکرا کر زخمی ہو گئے۔ ریسکیو ذرائع کے مطابق کنٹرول روم کو موصول ہونے والی کال میں حادثے کی اطلاع دی گئی، جس پر فوری کارروائی عمل میں لائی گئی۔
ریسکیو 1122 کی ٹیم موقع پر پہنچ گئی اور زخمیوں کو ابتدائی طبی امداد فراہم کی۔ حادثے میں زخمی ہونے والوں میں محمد اشفاق ولد نور محمد (عمر 28 سال) اور امیر عباس ولد غلام عباس (عمر 65 سال) شامل ہیں، جن کا تعلق قائم بھروانہ شورکوٹ سے بتایا گیا ہے۔
ریسکیو اہلکاروں نے دونوں زخمیوں کو ابتدائی طبی امداد کے بعد تحصیل ہیڈکوارٹر ہسپتال شورکوٹ منتقل کر دیا، جہاں انہیں مزید علاج فراہم کیا جا رہا ہے۔
حادثے کی بنیادی وجہ تیز رفتاری اور احتیاطی تدابیر اختیار نہ کرنا بتائی جا رہی ہے، جبکہ متعلقہ ادارے مزید تحقیقات میں مصروف ہیں۔


















Leave a Comment
Your email address will not be published. Required fields are marked with *